ملاقات میں بورڈ کے نئے اراکین کو حسین محمد نے مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا


اکستان کے قونصل جنرل حسین محمد نے بدھ کو پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی) دبئی کے نئے بورڈ کے ساتھ سے ملاقات کی۔ قونصل خانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پی بی سی کے چیئرمین شبیر مرچنٹ نے نئے شامل اراکین کا تعارف کرایا اور 2025-2026 کے لیے کونسل کا سٹریٹجک روڈ میپ شیئر کیا ۔
انہوں نے پی بی سی اراکین کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں ۔قونصل جنرل نے کہا کہ وہ پاکستان کے متنوع شعبوں بشمول آئی ٹی ، مینوفیکچرنگ ، زراعت اور سیاحت میں مواقع تلاش کریں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری اور تجارت کے بے پناہ امکانات پیش کرتا ہے ، سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کو سنگل ونڈو کے طور پر قائم کیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پی بی سی کا مقصد تجارت ، سرمایہ کاری اور ثقافتی تبادلوں میں باہمی کوششوں کے ذریعے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرنا ہے ۔ شبیر مرچنٹ نےکہا کہ کونسل باہمی ترقی کے مواقع سے فائدہ اٹھانے اور دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے ۔
ملاقات میں بورڈ کے نئے اراکین کو حسین محمد نے مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات میں پاکستان کی اقتصادی صلاحیت کو فروغ دینے میں پی بی سی کی کوششوں کو سراہا ۔
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 18 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 18 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 15 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 18 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 18 گھنٹے قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 18 گھنٹے قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 19 گھنٹے قبل





