16 جنوری کی درمیانی شب تقریباً 3 بجے کے قریب ممبئی کے علاقے باندرا میں واقع سیف علی خان کےاپارٹمنٹ میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی

بھارتی میڈیا کےمطابق گزشتہ ہفتے 15 اور 16 جنوری کی درمیانی شب تقریباً 3 بجے کے قریب ممبئی کے علاقے باندرا میں واقع سیف علی خان کےاپارٹمنٹ میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی جسے اداکار نے مزاحمت کرکے ناکام بنا دیا تھا۔
مزاحمت کےدوران سیف علی خان پر چاقو سےحملہ کیا گیا جس سےانہیں 6 زخم آئے جن میں سے 2 کافی گہرے جب کہ ایک زخم ریڑھ کی ہڈی کےقریب ترین تھا تاہم اب انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
پولیس کےمطابق یہ ہی وجہ ہے کہ ملزم نے اپنی جمسانی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیف علی خان پر متعدد حملے کیے جس سےاداکاربری طرح زخمی ہوئے۔
ممبئی پولیس کا بتانا ہےکہ سیف علی خان پر حملہ کرنےوالے ملزم کا تعلق بنگلا دیش سے ہے، ملزم کی شناخت 30 سالہ محمد شریف الاسلام شہزاد کےنام سے ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق ملزم پراس سےپہلے بھی ہیرےکی ایک انگوٹھی چوری کرنے کا الزام ہے۔
پولیس نےمزید بتایا کہ دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا ہے وہ بنگلا دیش میں قومی سطح پر پہلوان تھا۔

ٹک ٹاک صارفین اب ویڈیو شیئرنگ ایپ سے زیادہ پیسے کماسکیں گے
- 3 minutes ago

وزیراعظم اور صدر مملکت کی ترکیہ کے 102ویں یوم جمہوریہ پر مبارکباد
- 4 hours ago

ٹرمپ ایشیا کے دورے کے آخری مرحلے میں جنوبی کوریا پہنچ گئے
- 6 hours ago

ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان میں دوسری بار پاک بھارت جنگ کا تذکرہ کر دیا
- 7 hours ago

ملک میں سونے کی قدر میں ہزاروں روپے کا اضافہ،چاندی بھی مہنگی
- 3 hours ago

کراچی : ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ، دو دن میں ساڑھے تین کروڑ کے ای چالان جاری
- 3 hours ago

سعودی عرب نے اپنی نوعیت کا دنیا کا پہلا ’’اسکائی اسٹیڈیم‘‘ بنانےکا منصوبہ تیار کر لیا
- 5 hours ago

طالبان رجیم میں انتشار اور دھوکہ دہی بتدریج موجود ہے،، مذاکرات کی ناکامی پر خواجہ آصف کا درعمل
- 2 hours ago

پنجاب میں فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور تشویش ناک، لاہور آلودہ ترین شہروں میں آج بھی سر فہرست
- 7 hours ago

استنبول : پاک افغان مذاکرات ناکام، طالبان کا قابل عمل یقین دہانی سے گریز، وزیر اطلاعات
- 7 hours ago

ایشیائی ترقیاتی بینک نے ’’گلیشیئرز ٹو فارمز‘‘ پروگرام کے لیے 25 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی
- 5 hours ago

وزارتِ داخلہ نے کالعدم ٹی ایل پی کے 290 ارکان کے نام سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیئے
- 6 hours ago












.jpg&w=3840&q=75)
