صدر ٹرمپ کا خطاب عالمی امن اور تنازعات کے حل میں انتہائی حوصلہ افزا ہے، محسن نقوی
وفاقی وزیر محسن نقوی کی امریکی کانگریس مین جو ولسن اور کانگریس مین روب بریسنہان سے الگ الگ ملاقات
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب یقیناً عالمی امن اور تنازعات کے حل میں انتہائی حوصلہ افزا ہے، ان کے دور میں پاک امریکا تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔
وفاقی وزیر محسن نقوی نے امریکی کانگریس مین جو ولسن اور کانگریس مین روب بریسنہان سے الگ الگ ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، دوران ملاقات پاکستان اور امریکا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران علاقے میں پائیدار امن کے قیام خصوصاً افغانستان کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی، ملاقاتوں میں پاک امریکا تعلقات کو مزید فروغ کے عزم کا اظہار کیا گیا، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و ثقافتی وفود کے باہمی تبادلے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے لئے ہر سطح پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کانگریس مین جو ولسن اور کانگریس مین روب بریسنہان کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کا انتہائی اہم سٹریٹجک پارٹنر ہے، پاکستان اور امریکا کے تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب یقیناً عالمی امن اور تنازعات کے حل میں انتہائی حوصلہ افزا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کیلئے امن کی امید بنے ہیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پاک امریکا تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔
امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
سیکیورٹی فورسز نے ژوب میں افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بناد ی، 6 خارجی ہلاک
- 3 منٹ قبل
جرمنی میں چاقو حملےسے 2 افراد ہلاک، 2 زخمی
- 3 گھنٹے قبل
ڈیفالٹ کا خواب دیکھنے والے ملک دشمن ٹولے کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، شہباز شریف
- ایک گھنٹہ قبل
میٹا کا میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ میں ایک بڑی تبدیلی کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل
لیبیا کشتی واقعے میں ملوث انسانی اسمگلر گوجرانوالہ سے گرفتار
- 10 منٹ قبل
ہائی پاور سیلیکشن بورڈ تعیناتیاں،بلاول بھٹو اور خواجہ آصف ممبر منتخب
- 4 گھنٹے قبل
بینچز اختیارات کیس میں ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ
- 5 منٹ قبل
کپل شرما، راج پال یادو سمیت چار بالی وڈ اداکاروں کو دھمکی آمیز ای میلز موصول
- 2 گھنٹے قبل
قومی اسمبلی میں پیکا ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور ،اپوزیشن کا واک آؤٹ ،صحافیوں کا شدید احتجاج
- 2 گھنٹے قبل
کمبائنڈ ٹاسک فورس-151 کی کمان گیارہویں مرتبہ پاک بحریہ کے حوالے
- 2 گھنٹے قبل
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 گھنٹے قبل
لاہور: موٹرسائیکل چلانے اور پیچھے بیٹھنے والے دونوں کے لیے ہیلمٹ لازمی قرار
- 3 گھنٹے قبل