آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی اسکواڈمیں بڑی تبدیلی ، صائم ایوب کی جگہ خوشدل شاہ شامل
قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود کو اسکواڈ میں شامل کرنے کے امکانات کم ہیں،پی سی بی ذرائع


لاہور:آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کےحوالے سےسلیکشن کمیٹی اجلاس میں قومی ٹیم اسکواڈ فائنل کرلیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )کے مطابق آل راؤنڈر خوشدل شاہ بھی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں شمولیت کی دوڑ میں شامل ہو گئےہیں۔
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ خوشدل شاہ کو صائم ایوب کی جگہ اسکواڈ میں جگہ ملے گی،جبکہ قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود کو اسکواڈ میں شامل کرنے کے امکانات کم ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکواڈ کے نام چیئرمین پی سی بی کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔
اسکواڈ کا حتمی اعلان چیئرمین پی سی بی کی اجازت کے بعد ایک دو روز میں متوقع ہے۔
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے لیے دیگر کھلاڑیوں میں فخرزمان، محمد رضوان، بابر اعظم ، سلمان آغا، کامران غلام، ابرار احمد، سفیان مقیم ،شاہین آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں، طیب طاہر، محمد حسنین اورعباس آفریدی کو بھی شامل کئے جانے کے امکانات ہیں۔

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 17 hours ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 17 hours ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 20 hours ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 19 hours ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 days ago








