قومی اسمبلی میں پیکا ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور ،اپوزیشن کا واک آؤٹ ،صحافیوں کا شدید احتجاج
ترمیمی بل کے مطابق، عدالتیں 6 ماہ سے ایک سال کی مدت کے دوران مقدمات کا فیصلہ کرنے کی پابند ہوں گی


اسلام آباد:قومی اسمبلی میں پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا، بل کی منظوری کے دوران اپوزیشن نے شدید احتجاج کرتے یوئے ایوان سے واک آؤٹ کر لیا، جبکہ صحافتی تنظیموں کی جانب سے بل کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔
وفاقی وزیر رانا تنوریر کی جانب سے پیکا ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا،جسے قومی اسمبلی نے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔
بل کی منظوری کے دوران کوریج کے لیے موجود صحافیوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا،صحافی قومی اسمبلی اجلاس کی کوریج چھوڑ کر گیلری سے باہر چلے گئے۔ قومی اسمبلی میں موجود صحافیوں نے ’پیکا ایکٹ نامنظور‘ کے نعرے بھی لگائے۔
میڈیا تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کے بل کو مسترد کردیا،جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کہاہے کہ پیکا ایکٹ میں ترمیم صحافی تنظیموں کی مشاورت کے بغیر کی جارہی ہیں۔
صحافتی تنظیموں کا کہنا ہے کہ پیکا ایکٹ میں ترامیم کا مسودہ ابتک شیئر نہیں کیا گیا،جوائنٹ ایکشن کمیٹی پی ایف یو جے، اے پی این ایس، سی پی این ای، ایمینڈاورپی بی اےپر مشتمل ہے۔
ترمیمی بل کے مطابق، عدالتیں 6 ماہ سے ایک سال کی مدت کے دوران مقدمات کا فیصلہ کرنے کی پابند ہوں گی۔

سویلنز کا ملٹری ٹرائل:آج کل جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کرنا فیشن بن چکا ہے، سپریم کورٹ
- ایک گھنٹہ قبل

لاہور:باٹاپور میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 2 افراد قتل
- 13 منٹ قبل
.webp&w=3840&q=75)
سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 28 منٹ قبل

معروف اداکار قاضی واجد کو مداحوں سے بچھڑے 7 برس بیت گئے
- 2 گھنٹے قبل

لیبیا کشتی حادثہ: وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی،سخت کارروائی کرنے کی ہدایت
- ایک گھنٹہ قبل

افغانستان :قندوز میں خودکش دھماکہ ، 25 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی
- ایک گھنٹہ قبل

صدر ٹرمپ نے اسٹیل اور المونیم کی درآمدات پر 25 فیصدٹیرف عائد کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا بل کثرت رائے سے منظور
- 2 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کا خط ججز آئینی کمیٹی کو بھجوایا ہے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان کا کرپٹ ترین ممالک کی لسٹ میں 135ویں نمبر آ گیا
- 4 گھنٹے قبل

عراقی صدر کا سرکاری تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر وزیر اعظم کے خلاف مقدمہ دائر
- 2 گھنٹے قبل

معروف گلوکار و پرفارمرسونو ڈینجرس کا نیا ویڈیو سونگ ضروری نہیں ریلیز کر دیا گیا
- 7 منٹ قبل