اگر آٹھ گھنٹوں کے اندر جواب نہ دیا گیا تو ’ضروری کارروائی‘ کی جائے گی،دھمکی آمیز ای میلز


ممبئی:بالی وڈ کے ،مشہور اداکاروں کپل شرما، راج پال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سگندھا مشرا کو دھمکی آمیز ای میلز موصول ہوئی ہے ،اداکاروں کو موصول ہونے والی دھمکی آمیز ای میلز کا مقدمہ ممبئی پولیس نے درج کر لیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہکہ دھمکیاں بیرون ملک سے موصول ہوئی ہیں۔
میٖڈیا رپورٹس کے مطابق اداکاروں کی بھیجی گئی ای میلز میں مشہور شخصیات کی حالیہ سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہیں ایک ”حساس معاملے“ پر توجہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
بھیجے گئے پیغام میں کہا گیا، ’یہ نہ تو کوئی پبلسٹی اسٹنٹ ہے اور نہ ہی ہراساں کرنے کی کوشش۔ اس پیغام کو انتہائی سنجیدگی اور رازداری کے ساتھ لیا جائے۔ بصورت دیگر، سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں جو آپ کی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی پر اثر ڈال سکتے ہیں۔‘
ای میل بھیجنے والے نے اختتام پراپنا نام بِشنو لکھا ہوا تھا۔
جبکہ14دسمبر 2024 کو راجپال یادیو کو ایک شخص کی طرف سے ایک ای میل موصول ہوا جو خود کو بشنو کہتا تھا، ای میل میں کپل شرما اور ان کی ٹیم کو قتل کرنے کی دھمکی دی گئی تھی
ممبئی پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ان ای میلز میں مزید کہا گیا کہ اگر آٹھ گھنٹوں کے اندر جواب نہ دیا گیا تو ’ضروری کارروائی‘ کی جائے گی۔
پولیس کی جانب سے کی گئی ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ای میلز کا آئی پی ایڈریس پاکستان سے ٹریس ہوا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ معاملے کی تہہ تک پہنچا جا سکے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل 16 جنوری کو بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر چاقو سے حملہ کیا گیا تھا۔ حملہ آور کا مقصد چوری بتایا گیا تھا۔
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 12 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 11 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 12 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 12 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 12 گھنٹے قبل








