Advertisement
پاکستان

پاکستان نئی امریکی انتظامیہ کےساتھ مل کر کام کرے گا ، دفتر خارجہ

کشمیر کے مسئلے کے حوالے سے شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان کا کشمیر کے دیرینہ مسئلے کے حوالے سے نقطہ نظر بالکل واضح ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jan 24th 2025, 12:16 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان نئی امریکی انتظامیہ کےساتھ مل کر کام کرے گا ، دفتر خارجہ

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے  اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ دوسروں کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر مبنی گہرے اورمضبوط تعلقات کے لئے پرعزم ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے ترجمان نے کہا مختلف شعبوں میں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم ان تعلقات کو مثبت رفتار سے جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

کشمیر کے مسئلے کے حوالے سے شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان کا کشمیر کے دیرینہ مسئلے کے حوالے سے نقطہ نظر بالکل واضح ہے۔

Advertisement