پاکستانی عوام سےگہرا تعلق ہے اور ان کے مداح سوشل میڈیا پر انہیں ڈیجیٹل تحفے بھی بھیجتے ہیں،اداکارہ
ممبئی: بالی وڈ کی معروف لیکن متنازع اداکارہ راکھی ساونت نے پاکستان آنے کا اعلان کرتے ہوئے اداکارہ ہانیہ عامر سے ملنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راکھی ساونت دبئی کے ائیر پورٹ پر اپنے بھارتی پاسپورٹ کے ساتھ دوڑتے ہوئے مداحوں کو بتاتی ہیں کہ وہ پاکستان جا رہی ہیں۔
View this post on Instagram
ان دنوں راکھی ساونت کی پاکستانی اداکاراؤں سے متعلق ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، راکھی کبھی اداکارہ ہانیہ عامر، نرگس اور دیدار کو ڈانس چیلنج دیتے نظر آتی ہیں تو کبھی وہ پاکستان آکر شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
اداکارہ ہانیہ عامر نے راکھی ساونت کے ویڈیو پیغام پر مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایئرپورٹ پر راکھی کا استقبال کرنے آئیں گی۔
اپنے ویڈیو پیغام میں اداکارہ راکھی ساونت نےمزید کہا کہ پاکستانی عوام سے ان کا تعلق گہرا ہے اور ان کے مداح سوشل میڈیا پر انہیں ڈیجیٹل تحفے بھی بھیجتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ پاکستانیوں کا شکر گزار ہیں۔
اس کے علاوہ اپنی ایک دوسری ویڈیو میں اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے پیغام میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ٹک ٹاک پر سے پابندی نہ ہٹائی گئی تو وہ بھارت چھوڑ کر پاکستان چلی جائے گی اور وہاںجا کر شادی کریں گی اور حلوا پوری کھائیں گی۔
حکومت اگر اتحادیوں سے مشورہ کرتی تو پالیسیاں بہتر ہوتیں ، بلاول بھٹو زرداری
- an hour ago
ڈیرہ اسمٰعیل خان سے سال 2025 کا پہلا پولیو کیس رپورٹ
- 4 hours ago
وزارت مذہبی امور نے حاجی کیمپ اسلام آباد میں پہلی حج تربیتی ورکشاپ کا آغاز کر دیا
- an hour ago
ورلڈ بینک پاکستان میں 20ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا،وزیر اعظم
- 2 hours ago
پاکستان نئی امریکی انتظامیہ کےساتھ مل کر کام کرے گا ، دفتر خارجہ
- 4 hours ago
شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
- 17 minutes ago
صدر آصف علی زرداری کی آذربائیجان کے وزیر دفاعی صنعت سے ملاقات
- 19 minutes ago
سعودی عرب امریکا میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا
- an hour ago
گوگل نے ہاف مون جنوری کے نام سے ڈوڈل جاری کر دیا
- 28 minutes ago
وزیراعظم نے عالمی بینک کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا افتتاح کردیا
- an hour ago
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی رپورٹ جاری
- 22 minutes ago
ارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 10 بجے طلب کرلیا
- an hour ago