Advertisement
پاکستان

وزارت مذہبی امور نے حاجی کیمپ اسلام آباد میں پہلی حج تربیتی ورکشاپ کا آغاز کر دیا

عازمین حج کو سمعی و بصری مواد کے ذریعے تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔ موبائل ایپ ”پاک حج” پر رہنمائے حج کتابچہ، حج پریذینٹیشن اور ویڈیوز کے ذریعے بھی رہنمائی ملے گی

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 گھنٹے قبل پر جنوری 23 2025، 10:04 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزارت مذہبی امور نے حاجی کیمپ اسلام آباد میں پہلی حج تربیتی ورکشاپ کا آغاز کر دیا

وزارت مذہبی امور نے حاجی کیمپ اسلام آباد میں پہلی حج تربیتی ورکشاپ کا آغاز کر دیا ہے۔

جمعرات کو وزارت مذہبی امور کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد اور مضافات سے تعلق رکھنے والے 5 سو عازمین حج نے ورکشاپ میں شرکت کی۔ ورکشاپ کے دوران عازمین حج کو انتظامی امور اور مناسک حج پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

عازمین حج کو سمعی و بصری مواد کے ذریعے تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔ موبائل ایپ ”پاک حج” پر رہنمائے حج کتابچہ، حج پریذینٹیشن اور ویڈیوز کے ذریعے بھی رہنمائی ملے گی۔ تربیت کا پہلا مرحلہ ملک بھر میں تحصیل کی سطح پر 27 فروری تک جاری رہے گا۔

تربیت کا دوسرا مرحلہ رمضان المبارک کے بعد شروع ہو گا۔ عازمین کرام ”پاک حج” موبائل ایپ، ویب سائٹ اور متعلقہ حاجی کیمپوں سے تربیتی شیڈول معلوم کر لیں۔

Advertisement
Advertisement