حکومت اگر اتحادیوں سے مشورہ کرتی تو پالیسیاں بہتر ہوتیں ، بلاول بھٹو زرداری
بلاول بھٹو نے کہا کہ جب حکمران اپنی مرضی کے فیصلے کرتے ہیں تو پورا نظام گر جاتا ہے، حکومت عوام کی مرضی کے بغیر چلے تو نقصان ہوتا ہے


چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے حکومت اتحادیوں سے مشورہ کرتی تو پالیسیاں بہتر چلتیں ۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ مزدوروں نے جدوجہد کر کے اپنا حق لیا ہے، پیپلزپارٹی ملک کے لئے 3نسلوں سے جدوجہد کر رہی ہے، پیپلزپارٹی نے مزدوروں کے ساتھ مل کر ملک کو آئین دیا، مزدوروں نے قائد عوام ذوالفقار بھٹو کے ساتھ شانہ بشانہ جدوجہد کی، پہلی بار ملک کے مزدوروں کو ان کے حقوق دیئے گئے، قائد عوام نے محنت کشوں کے لئے لیبر پالیسی دی، پیپلزپارٹی نے اسلامی،جمہوری،آئینی نظام اس ملک کو دلایا ۔
انہو ں نے کہا پیپلزپارٹی مزدوروں اورمحنت کشوں کی فلاح وبہبود پر یقین رکھتی ہے، آپ نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے ساتھ مل کر بھی جدوجہد کی، ایک نہتی لڑکی آمروں کے مقابلے میں کھڑی تھی، مشرف ہویا ضیا کا دور،پیپلزپارٹی اور آپ نے ملکر سازشوں کو ناکام بنایا، مزدوروں کو محنت کا پھل ملے تو ہی معیشت کا نظام چل سکتا ہے، ملک کی معیشت کا دارومدارمحنت کش طبقے پر منحصر ہے، پاکستان میں بلاوجہ ہی مسائل پیدا کر لئے جاتے ہیں۔
چیئر مین پیپلزپارٹی نے کہا یکطرفہ کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کرنا مشکل ہو جاتا ہے، جب فیصلے عوام کی مرضی کے مطابق ہوں تو عملدرآمد کرنا آسان ہوتا ہے، ہر نظام عوام کی مرضی سے چلتا ہے، جب حکمران اپنی مرضی کے فیصلے کرتے ہیں تو پورا نظام گر جاتا ہے، حکومت عوام کی مرضی کے بغیر چلے تو نقصان ہوتا ہے ۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 9 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 9 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 10 گھنٹے قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 دن قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 9 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 9 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 9 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 6 گھنٹے قبل





