Advertisement
پاکستان

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس : اپوزیشن کی شدید نعرے بازی ، اجلاس 12 فروری تک ملتوی

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو وقت نہ ملنے  پر اپوزیشن ارکان نے نشستوں پر کھڑے ہوکر احتجاج شروع کردیا اور پیکا ایکٹ نامنظور،صحافیوں پہ ظلم کے نعرے لگانا شروع کردیے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jan 24th 2025, 7:32 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس : اپوزیشن کی شدید نعرے  بازی ، اجلاس 12 فروری تک ملتوی

 

صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیر اعظم کے حکم  پر آج پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا ۔

اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن نے شور شرابا شروع کر دیا ،  چند بلوں کی منظوری کےبعد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 12 فروری تک ملتوی کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت تقریباً ایک گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا تو اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنے کی درخواست کی تاہم اسپیکر نے اپوزیشن لیڈر کو اجازت نہیں دی۔


اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو وقت نہ ملنے  پر اپوزیشن ارکان نے نشستوں پر کھڑے ہوکر احتجاج شروع کردیا اور پیکا ایکٹ نامنظور،صحافیوں پہ ظلم کے نعرے لگانا شروع کردیے اور اپوزیشن نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑدیں۔


تاہم شور شرابے کےباوجود اسپیکر سردار ایاز صادق ایوان کی کارروائی جاری رکھی اور ایجنڈے پر موجود حکومتی قانون سازی کا عمل جاری رہا۔

واضح رہے کہ اجلاس میں اپوزیشن کے شور شرابے میں تجارتی تنظیمات ترمیمی بل 2021، درآمدات و برآمدات انضباط ترمیمی بل،قومی ادارہ برائے ٹیکنالوجی بل 2024، نیشنل ایکسیلنس انسٹیٹیوٹ بل 2024 منظور کرلیے۔


اجلاس سے چار بل مؤخر بھی ہوئے،قومی کمیشن برائے انسانی ترقی ترمیمی بل 2023، قومی کمیشن برائے انسانی ترقی ترمیمی بل 2023،این ایف سی ادارہ برائے انجینئرنگ و ٹیکنالوجی ملتان ترمیمی بل 2023،نیشنل اسکلز یونیورسٹی اسلام آباد ترمیمی بل 2023 اور وفاقی اردو یونیورسٹی برائے آرٹس،سائنس و ٹیکنالوجی اسلام آباد ترمیمی بل 2023 مؤخر ہوگیا۔

 

Advertisement
ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور

ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور

  • 11 hours ago
پیٹرول پمپ ملازم تشدد کیس:عدالت کا ملزم کی رہائی کا حکم

پیٹرول پمپ ملازم تشدد کیس:عدالت کا ملزم کی رہائی کا حکم

  • 3 days ago
لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک

لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک

  • 2 days ago
اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ

  • 17 hours ago
آر فور اور یورپی ممالک کا علاقائی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات پر زور

آر فور اور یورپی ممالک کا علاقائی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات پر زور

  • 3 days ago
سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے

سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے

  • 17 hours ago
نوجوان برآمدات کے ذریعے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، شعیب ایوب بٹالوی

نوجوان برآمدات کے ذریعے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، شعیب ایوب بٹالوی

  • 3 days ago
گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی

گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی

  • 11 hours ago
پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل

پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل

  • 2 days ago
پاکستان نے زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات کو مسترد کردیا

پاکستان نے زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات کو مسترد کردیا

  • 3 days ago
بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا

بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا

  • 13 hours ago
شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا

شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا

  • 11 hours ago
Advertisement