Advertisement
پاکستان

تحریک انصاف نے کسی جواز کے بغیر یکطرفہ طورپر مذاکراتی عمل ختم کیا ، وزیر اطلاعات

ترمیمی بل کی قومی اسمبلی سے منظوری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ حکومت اس بل کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر جنوری 24 2025، 9:54 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
تحریک انصاف  نے کسی جواز  کے بغیر یکطرفہ طورپر مذاکراتی عمل ختم کیا ، وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے بلاجواز یکطرفہ طورپر مذاکراتی عمل ختم کردیا ہے۔

 نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اپنے مطالبات کے حوالے سے حکومت کے جواب کا حتمی ڈیڈلائن تک انتظار کرنا چاہئے تھا'لیکن انہوں نے جلد بازی میں بدنیتی کیساتھ یہ فیصلہ کیا ہے۔

پی ای سی اے ترمیمی بل کی قومی اسمبلی سے منظوری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ حکومت اس بل کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بل صحافیوں کا تحفظ کرے گا اور الیکٹرانک میڈیا کیلئے کے دائرہ کار کو وسعت دے گا۔

Advertisement