القادر یونیورسٹی کوئی ادارہ نہیں جعلی نام رکھا ہوا ہے، اسے کالج کا درجہ دینا بھی توہین ہے،وزیر دفاع
ملک ریاض کو اب کسی فورم سے کسی قسم کا ریلیف نہیں ملے گا، یو اے ای سے ان کی حوالگی کا عمل مکمل کرکے یہاں مقدمات چلائے جائیں گے


اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ القادر یو نیورسٹی کوئی ادارہ نہیں بلکہ جعلی نام رکھا ہوا ہے، اس کو کالج کا درجہ دینا بھی تو ہین ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نےاسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لوگ مال ودولت کیلئے بدل جاتے ہیں، آخری واردات 190ملین پاؤنڈ والی ہوئی ہے، کابینہ میں کاغذ لہرایا گیا تھا، القادر یونیورسٹی کیلئے 438ایکڑ زمین دی گئی، پی ٹی آئی والے بتادیں ریاست کا پیسہ ان کے اکاؤنٹ میں کیسے چلا گیا؟
پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈز کیس بڑی واردات ہے، اب احتساب اور حساب ضرور ہو گا،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے کہتے ہیں کہ حسن نواز نے بھی تو پراپرٹی خریدی، نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے)نے حسن نوازکی پراپرٹی کی بھی تحقیقات کیں، حسن نواز نے کوئی ٹرانزیکشن نہیں چھپائی، حسن نواز کی ٹرانزیکشن پوری طرح انویسٹی گیٹ ہوئی، اس کے بعد ان کی بھی تحقیقات ہوئی۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان میں صحافت آزاد نہیں، میڈیا اداروں کے مالکان اپنے گریبانوں میں ضرور جھانکیں، پاکستان میں دوغلا پن جاری رہے گا تو جمہوریت کا سلسلہ اصل روح کے مطابق نہیں آسکتا، صحافت، سیاست اور عدلیہ میں دوغلے پن کا خاتمہ ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب میڈیا، سیاستدان یا عدالتیں جب مل جاتی ہیں تو ایک جرم کی پشت پناہی ہوتی ہے، حکومت اور ملک کو بلیک میل کیا گیا، یہ ریاست کو چیلنج کرتے ہیں،پھر سمجھتے ہیں پیسے کے زور پر چکما دے جائیں گے، ان پر نیب نے ڈیٹیل چارج شیٹ لگائی، ہم سب جیل میں تھے ٹی وی پر جھوٹے الزامات کی بھرمار ہوتی تھی۔
بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض پر تنقید کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ملک ریاض کو اب کسی فورم سے کسی قسم کا ریلیف نہیں ملے گا، ان کی متحدہ عرب امارات سے پاکستان کی حوالگی کا عمل مکمل کرکے یہاں مقدمات چلائے جائیں گے، انہوںنے کہا کہ یو اے ای کے ساتھ ملزمان کی حوالگی کا معاہدہ موجود ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ وقت گیا جب ملک ریاض پر کوئی ہاتھ نہیں ڈال سکتا تھا، کوئی بھی پاکستانی ملک سے باہر بحریہ ٹاون کے منصوبے میں پیسہ لگاتا ہے تو اسے بھی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، اس کا پیسہ ڈوب جائے گا۔

گُل پلازہ کے دو فلور کلیئر، اموات 27 ہوگئیں، 85 لاپتہ افرادکی تلاش جاری
- 4 hours ago

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کر دی
- 4 hours ago

سونا مسلسل دوسرے روز بھی ہزاروں روپے مہنگا، فی تو لہ کتنے کا ہو گیا؟
- 4 hours ago

داخلی سلامتی ،قانون کی حکمرانی یقینی بنانے کیلئے ایک مضبوط، پیشہ ور اور عوام دوست پولیس ناگزیر ہے ،فیلڈ مارشل
- 5 hours ago
لاہو ر میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین،مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
- 3 hours ago

لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی تحقیق کے شعبے میں پہلی وومن یونیورسٹی بن گئی
- 4 hours ago

معروف مذہبی شخصیت حضرت مولانا قاری مفتاح اللہ انتقال کر گئے
- 4 hours ago

افغانستان سے دہشت گردوں کو لا کر بسانے کا فیصلہ فاش غلطی تھی،دہشت گردی بڑھنے کی وجہ یہی ہے،وزیراعظم
- 4 hours ago

ٹرمپ کا بڑا فیصلہ،امریکی جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع
- 4 hours ago

وزیر اعظم ورلڈ اکنامک فورم کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کے لیے ڈیووس روانہ
- 4 hours ago

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ علامہ راجہ ناصر عباس سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر، نوٹیفکیشن جاری
- 4 hours ago

پی ٹی آئی کی پالیسیوں اور صوبائی حکومت کی نالائقی کی وجہ سے خیبرپختونخوا جل رہا ہے،طلال چوہدری
- 4 hours ago






.webp&w=3840&q=75)

