امریکا ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا نہ کر کے ہمیں ہماری اوقات دکھا رہا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ
سابق امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے بیٹے کی سزا معاف کر دی لیکن ہمارے قیدی کو رہا نہیں کیا، جسٹس سردار اعجاز

.jpg&w=3840&q=75)
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس سردار اعجاز اسحاق نےڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کو رہا نہ کر کے امریکا ہمیں ہماری اوقات دکھا رہا ہے۔
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی ، کیس کی سماعت ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کی،دوران سماعت درخواست گزار ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور ان کے امریکی وکیل کلائیو اسمتھ ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ اس مو قع پر وکیل درخواست گزار عمران شفیق اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ سابق امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل مسترد کر دی ہے، امریکا نے پاکستان کے ساتھ قیدیوں کی رہائی کیلئے معاہدہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
جس پر ہائیکورٹ کےجسٹس سردار اعجاز اسحاق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ امریکا ہمیں ہماری اوقات دکھا رہا ہے، سابق امریکی صدر نے اپنے بیٹے کی سزا تو معاف کر دی لیکن ہمارے قیدی (عافیہ) کو رہا نہیں کیا۔
کیس کی سماعت کے دوران وزیراعظم اور وزیرِخارجہ کے بیرون ممالک دوروں کی تفصیلات پر مشتمل ایک رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی، وزارتِ خارجہ نے عدالتی سوالات کے جوابات پر مشتمل رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔
امریکا میں پاکستانی سفیر کی ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق ملاقاتوں میں شرکت نہ کرنے پر بھی جواب جمع کرادیا گیا، عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ سابق امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی مدت صدارت کے آخری دنوں میں اپنے بیٹے سمیت کئی قیدیوں کی رہائی کے پروانے پر دستخط کیے تھے تاہم رحم کی اپیل کرنے کے باوجود جو بائیڈن نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے پروانے پر دستخط نہ کیے۔

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- a day ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 21 hours ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 21 hours ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 21 hours ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago





