Advertisement
پاکستان

 ہماری سینیٹ کی 8سیٹیں غائب،قومی اسمبلی کی نشستوں پر بھی ڈاکا ڈالا گیا، مولانا فضل الرحمن

مولانا فضل الرحمن نے کہا حکومت قبائلی مشران اور لوگوں سے پوچھ لے وہ کیا چاہتے ہیں ، سب سے پہلے مشران کو علاقوں سے ختم کیا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر جنوری 25 2025، 11:34 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
 ہماری سینیٹ کی 8سیٹیں غائب،قومی اسمبلی کی نشستوں پر بھی ڈاکا ڈالا گیا، مولانا فضل الرحمن

ڈیرہ اسماعیل خان :  سربراہ  جمیعت علماء اکرام  مولانا فضل الرحمان نے کہا حکومت قبائلی مشران اور لوگوں سے پوچھ لے وہ کیا چاہتے ہیں۔  

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں قبائلی مشران سے خطاب کے دوران سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان  نے کہا ہے  ہماری سینیٹ کی 8سیٹیں غائب،قومی اسمبلی کی نشستوں پر بھی ڈاکا ڈالا گیا، مجھے طاقت کا استعمال آتا ہے اور ہر چیز کی سمجھ ہے، ہم ملک اور فوج کے بھی خیر خواہ ہیں، ہمیں مردم شماری کا حق بھی نہیں دیتے،  کسی صورت ظلم و جبر کے ساتھ نہیں،نہ خود پر ہونے دیں گے۔  

انہوں نے کہا حکومت قبائلی مشران اور لوگوں سے پوچھ لے وہ کیا چاہتے ہیں ، سب سے پہلے مشران کو علاقوں سے ختم کیا گیا.

انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کا متفقہ فیصلہ ہے اسلحے کا راستہ اختیار نہیں کرنا، تمام پارٹیوں سے بالاتر ہو کر قبائلی مشران کو بلا کر اگلا جرگہ بلائیں گے، مجھے کہا جائے گا تو حکومت سمیت جس سے بات کرنا ہوگی کریں گے۔   

Advertisement
Advertisement