Advertisement
پاکستان

قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی  نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ و مراعات 5 لاکھ روپے مقرر کرنے کی منظوری دے دی

ذرائع نے بتایا کہ سینیٹر اور ایم این ایز کی ماہانہ تنخواہ و مراعات 5 لاکھ روپے مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر جنوری 26 2025، 1:06 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
قومی اسمبلی کی  فنانس کمیٹی  نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ و مراعات 5 لاکھ روپے مقرر کرنے کی منظوری دے دی

 اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ و مراعات 5 لاکھ روپے مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ سینیٹر اور ایم این ایز کی ماہانہ تنخواہ و مراعات 5 لاکھ روپے مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر ایاز صادق نے فنانس کمیٹی کی سفارشات وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوادیں ہیں جب کہ حکومتی و اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ اور مراعات وفاقی سیکریٹری کے برابر کرنے کی تجویز پر قومی اسمبلی کی ہاؤس فنانس کمیٹی نے منظوری دے دی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اراکین کو سہولیات بھی وفاقی سیکرٹری کے مساوی حاصل ہوں گی، گزشتہ روز اسپیکر کی زیرصدارت ہاؤس فنانس کمیٹی نے تجویز کی منظوری دی تھی۔

Advertisement