میئرکراچی نے کہا کہ تیر والے کام کررہے ہیں، پتنگ اور ترازو نہیں کررہا، اس سوچ کی نفی کرنے کی ضرورت ہے کہ پیپلزپارٹی تو کام نہیں کرتی۔


میئرکراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔
میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے کورنگی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں اس علاقے کے لیے مختلف پروجیکٹس کو منظور کروایا، کےایم سی کی قیادت نے فیصلہ کیا اب شہر میں نئے پراجیکٹس بنیں گے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کوشش کر رہے ہیں کام جو ہو رہا ہے اس کو دکھایا جائے، کورنگی کازوے پر نیا پل پیپلزپارٹی تعمیر کر رہی ہے، اس سال کورنگی کازوے پُل کا افتتاح کر دیا جائے گا، کورنگی ندی سے گزرنے والے پُل کو بڑھایا جا رہا ہے، مرغی خانے کے پُل کی بھی تعمیر ومرمت کا کام جلد مکمل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں کارپیٹنگ کرنے کی ضرورت وہاں کام کروایا گیا، یہ وہ گلی محلے کی خدمت ہے جو پیپلزپارٹی کر رہی ہے، بلاول کہتے ہیں بتاؤ جو وعدے کیے منشور میں کیسے ان پرعمل کررہے ہو؟ سوشل میڈیا پر جو پروپیگنڈا ہوتا ہے اس کا جواب دو۔
میئرکراچی نے کہا کہ تیر والے کام کررہے ہیں، پتنگ اور ترازو نہیں کررہا، اس سوچ کی نفی کرنے کی ضرورت ہے کہ پیپلزپارٹی تو کام نہیں کرتی۔

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 10 گھنٹے قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 10 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 10 گھنٹے قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 11 گھنٹے قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 10 گھنٹے قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 13 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
