Advertisement
تجارت

چینی برآمد کرنے کی اجازت کے بعد قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ

ذرائع نے مزید بتایا کہ ای سی سی نے اگست 2024 میں بھی 1 لاکھ ٹن برآمد کرنے کی اجازت دی تھی جب کہ چینی کی برآمد قیمتوں میں اضافہ نہ ہونے سے مشروط کی گئی تھی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر جنوری 26 2025، 3:12 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
چینی برآمد کرنے کی اجازت کے بعد قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ

چینی برآمد کرنے کی اجازت کے بعد قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اکتوبر 2024 میں چینی کی فی کلو اوسطاً قیمت 135 روپے تھی، جنوری 2025 میں چینی کی اوسطاً فی کلو قیمت 145 روپے سے تجاوز کرگئی۔

ذرائع کے مطابق تین ماہ کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ تین ماہ میں چینی کی فی کلو قیمت 11 روپے تک بڑھ گئی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ای سی سی نے اگست 2024 میں بھی 1 لاکھ ٹن برآمد کرنے کی اجازت دی تھی جب کہ چینی کی برآمد قیمتوں میں اضافہ نہ ہونے سے مشروط کی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کی برآمد کی اجازت کے بعد چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ای سی سی نے اکتوبر 2024 میں پانچ لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔

Advertisement