حادثہ اس وقت پیش آیا جب کہ پریا کمار سرد موسم کے دوران دھوپ میں ٹہلتے ہوئے چھت پر پڑھ رہی تھی، انڈین میڈیا


پٹنہ : بھارتی ریاست بہار کےضلع سیوان میں بندروں کے جھنڈ نے دسویں جماعت کی طالبہ کو گھر کی چھت سے دھکا دے دیا جس کے نتیجے میں لڑکی ہلاک ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کا یہ افسوسناک واقعہ بھگوان پور پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع مگھر گاؤں میں ہفتے کی دوپہر کو پیش آیا۔
دسویں جماعت کی طالبہ پریا کمار سرد موسم کے دوران دھوپ میں ٹہلتے ہوئے چھت پر پڑھ رہی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عینی شاہدین کا کہناہے کہ اس دوران کئی بندر چھت پر آئے اور لڑکی کو ہراساں کرنا شروع کر دیا، خوف کے باعث طالبہ مفلوج ہوگئی۔پریا بندروں سے خوفزدہ ہو کر اپنی جگہ سے ہل تک نہ سکی، تاہم جب گاؤں کے لوگوں نے اسے دیکھا تو وہ چیخنے لگے، جس سے پریا کو سیڑھیوں کی طرف بھاگنے کی ہمت ملی۔
اس دوران مبینہ طور پر ایک بندر نے چھلانگ لگائی اور اسے زور سے دھکا دیا، جس کے نتیجے میں وہ چھت سے گر گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نیچے گرنے کی وجہ سے لڑکی کو شدید چوٹیں آئیں اور وہ بے ہوش ہوگئی، اسے بچانے کے لیے فوری طور پر سیوان صدر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے متعدد زخموں کو وجہ قرار دیتے ہوئے طالبہ کی موت کی تصدیق کردی۔
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 2 days ago

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- 21 hours ago

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 2 days ago
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 2 days ago
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 3 days ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 13 hours ago
اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان
- a day ago

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- 21 hours ago

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 2 days ago

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 2 days ago


