چاہتے ہیں کہ اردن اور مصر غزہ سے تعلق رکھنے والے زیادہ سے زیادہ پناہ گزینوں کو قبول کریں، امریکی صدر


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ اردن اور مصر غزہ سے تعلق رکھنے والے زیادہ سے زیادہ پناہ گزینوں کو قبول کریں۔
اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے 2 ہزارپونڈ وزنی بم اسرائیل کو دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے سابق صدر جو بائیڈن کی جانب سے عائد کی گئی پابندی اٹھالی گئی ہے۔
اردن کے شاہ عبداللہ کو 26 جنوری کو فون کال کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ آج بم ریلیز کردیے گئے ہیں،اسرائیل کو طویل عرصے سے اس کا انتظارتھا، اسرائیل نے خریدے ہوئے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ اردن کے شاہ عبداللہ سے بات کی ہے اور مصر کے صدر عبدل فتح السیسی سے اتوار کو بات کرونگا، میں چاہتا ہوں کہ مصر غزہ کے پناہ گزینوں کو قبول کرے۔ آپ تقریبا 15 لاکھ لوگوں کے بارے میں بات کر رہے ہیں، ہم اس سارے معاملے کو صاف کررہے ہیں،آپ جانتے ہیں کہ سب ختم ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ میں پوری غزہ پٹی کو دیکھ رہا ہوں،یہاں سب کچھ تباہ ہوگیا ہے، غزہ پٹی کے پناہ گزینوں کی نئی آبادکاری عارضی یا مستقل بھی ہوسکتی ہے۔ غزہ پٹی میں سب کچھ تباہ ہوچکا ہے اور لوگ مر رہے ہیں۔ کچھ عرب ممالک سے مل کرالگ جگہ ہاوسنگ کی تعمیر چاہتا ہوں۔
خیال رہے کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں 47 ہزار سے زائد فلسطینی شہری شہید ہوئے جبکہ ہزاروں زخمی ہیں اور باقی افراد کو خوراک تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ دیگر مسائل الگ ہیں۔

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 hours ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 hours ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- a day ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 7 hours ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 hours ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- a day ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- a day ago




