بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 6 مقدمات میں ضمانت میں 11 فروری تک توسیع
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی


اسلام آباد کی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 6 مقدمات میں ضمانت میں 11 فروری تک توسیع کردی۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 6 مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے سماعت کی۔ بانی پی ٹی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل انصر کیانی اور شمسہ کیانی عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل انصر کیانی نے عدالت سے استدعا کی کہ بشری بی بی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا سنائے جانے پر گرفتار ہوئی ہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔ بشری بی بی اڈیالہ جیل میں قید ہیں ویڈیو لنک کے ذریعے ان کی حاضری لگائی جائے۔
جج افضل مجوکہ نے کہا کہ میں آج پیکا کے تحت درج مقدمات میں مصروف ہوں اس لیے آج کچھ نہیں ہو گا۔ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔ عدالت نے بانی چیئرمین اور بشری بی بی کی عبوری درخواست ضمانتوں میں 11 فروری تک توسیع کر دی۔

پاکستانی میڈیا ہمارا فخر ہے، اس نے ہمارے ساتھ مل کر جنگ لڑی، فیلڈ مارشل
- 5 گھنٹے قبل

میانوالی : سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 3 دہشت گرد ہلاک
- 4 گھنٹے قبل

بھارت خطے میں سب سے بڑا دہشت گردی کا سرپرست ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان کا مودی کے خطاب پر سخت ردعمل، عالمی برادری سے اشتعال انگیز بیانات کا نوٹس لینے کا مطالبہ
- 2 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف نے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف حکومتی اخراجات میں کمی سے مشروط کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

امریکی صدر نے ہارورڈ یونیورسٹی انتظامیہ کو غیرملکی طلبا کو داخلہ دینے سے روک دیا
- 5 گھنٹے قبل

لاہور سمیت پنجاب بھر شدید گرمی ک، پارہ 43 ڈگری تک جانے کا امکان
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان، بھارت میں دیرینہ مسائل کی وجہ سے خطے میں دہشت گردی ہورہی ہے، امریکا
- 5 گھنٹے قبل
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک
- 5 گھنٹے قبل

پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کرکے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا
- 2 گھنٹے قبل

بنوں میں پولیس چوکی پر رات گئے عسکریت پسندوں کی فائرنگ،ایک اہلکار زخمی
- 5 گھنٹے قبل

بھارتی اسپانسرڈ فتنۃ الہندوستان کےاسکول بس حملے میں شہید طلبا کی تعداد 6ہوگئی
- ایک گھنٹہ قبل