لاہور: گھروں میں چوری کرنیوالی 4 خواتین کا گروہ گرفتار، 60 لاکھ نقدی اور دیگر سامان برآمد
گرفتار خواتین میں ثناء زوجہ ہمایوں، انعم زوجہ نادر مسیح، شہناز زوجہ جاوید مسیح اور شیبہ دختر ہمایوں شامل ہیں،پولیس


لاہور: پولیس نے لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں رہائشی کے گھر سےچوری کرنے والی 4 خواتین کو گرفتار کرکے 60 لاکھ روپے نقد اور 30 لاکھ روپے مالیت کا سامان برآمد کر لیا ہے۔
سی سی پی اولاہور بلال صدیق کمیانہ کی خصوصی ہدایت پر ڈی آئی جی عمران کشور کی زیرِ نگرانی آرگنائزڈ کرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث گروہ کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار خواتین کے قبضے سے 60لاکھ روپے کیش سمیت جیولری، موبائل فونز، قیمتی گھڑیاں، پرفیومز اور غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی۔
گرفتار خواتین میں ثناء زوجہ ہمایوں، انعم زوجہ نادر مسیح، شہناز زوجہ جاوید مسیح اور شیبہ دختر ہمایوں شامل ہیں، جنہوں نے ماڈل ٹاؤن کے گھر میں چوری کی واردات کی تھی، جس کی رپورٹ درج کیے جانے کے بعد پولیس ٹیم نے لاہور، قصور اور ملتان کے مختلف علاقوں سے انہیں گرفتار کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گھریلو ملازمہ ثناء اور شہناز نے انعم اور شیبہ کی معاونت سے چوری کی واردات کی، ملزمہ ثناء زوجہ ہمایوں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے۔
سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے ڈی ایس پی (او سی یو) فیصل شریف اورٹیم کو کامیاب کارروائی کرنے پرشاباش دیتے ہوئے پولیس ٹیم کے ارکان کو تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام سے نوازا۔
تقریب میں ڈی آئی جی (آرگنائزڈ کرائم یونٹ) عمران کشور نے خصوصی شرکت کی۔
سرٹیفکیٹس اور انعام حاصل کرنے والوں میں انسپکٹر شاہد حسین، محمد علی، سب انسپکٹر بدر ظہیر، اے ایس آئی نثار احمد شامل ہیں جبکہ ہیڈ کانسٹیبل جہانگیر، ندیم اشرف، ناظم، محمد شفیق، کانسٹیبل سہیل انجم، طیب، ناصر، غضنفر، حسن رضا اور طارق علی کو بھی انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔
اس موقع پرسی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس جرائم کے خاتمے کے لیے مسلسل سر گرم عمل ہے، آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے منظم جرائم کے خاتمے میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی کر دی
- 21 گھنٹے قبل

کوئٹہ، گھر میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے 4 افراد جاں بحق
- 15 گھنٹے قبل

ایران کے ساتھ مزید بات چیت کا ارادہ ہے، امید ہے فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں پڑے گی، ٹرمپ
- 20 گھنٹے قبل
آئی سی سی نے ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا
- 18 گھنٹے قبل

قومی شناختی نظام میں بڑا انقلاب،فنگر پرنٹ پر مبنی تصدیق کو جدید فیس ریکگنیشن سسٹم سے تبدیل کرنے کا فیصلہ
- 21 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں نیپا وائرس پھیلنے کا خدشہ،صوبائی محکمہ صحت ہائی الرٹ
- 16 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، علاقائی سلامتی ،دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- 16 گھنٹے قبل

میانوالی :سی ٹی ڈی کے چھاپےکے دوران 6 مبینہ دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
- 17 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت نےشب برات کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری
- 18 گھنٹے قبل

سانحہ گل پلازہ : ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ کوعہدے سےہٹا دیا گیا
- 19 گھنٹے قبل

سانحہ بھائی گیٹ کی انکوائری رپورٹ مکمل، ایس پی سٹی ، ایس ڈی پی او، ایس ایچ او قصور وار قرار
- 15 گھنٹے قبل

ایک ننھا چہرہ، ایک بڑی آزمائش، آزاد کشمیر کا نوجوان سعد علاج کا منتظر
- 16 گھنٹے قبل










