معروف بالی وڈ اداکارہ نے اچانک سنیاس لے لیا، اپنا نام بھی بدل لیا،نیا نام کیا رکھا؟
ممتا کلکرنی نے 1990 کی دہائی کی مشہور فلموں ’کرن ارجن‘ اور ’بازی‘ میں زبردست اداکاری کے ذریعے شہرت حاصل کی


ممبئی: بالی وڈ کی ماضی کی مشہور اور سپرہٹ اداکارہ ممتاکلکرنی سنیاس (تارک الدنیا) لے لیا ۔
بالی وڈاداکارہ ممتا کلکرنی نے 1990 کی دہائی کی مشہور فلموں ’کرن ارجن‘ اور ’بازی‘ میں زبردست اداکاری کے ذریعے شہرت حاصل کی تھی۔
اداکارہ نے شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان جیسے سپر اسٹارز کے ساتھ کام کیا، 2000 کی دہائی کی شروعات میں ممتا کلکرنی بالی وڈ کو خیرباد کہہ کر بیرون ملک منتقل ہو گئی تھیں،اس دوران ان پر منشیات کا ایک بڑا کیس بھی بنایا گیا تھا جس کی ایف آئی آر حال ہی میں ممبئی ہائی کورٹ نے منسوخ کرتے ہوئے انہیں کلین چٹ دی تھی۔
کلین چٹ ملتے ہی دسمبر 2024 میں 25 سال بعد ممتا کلکرنی بھارت پہنچی تھیں اور ان کے مداح انہیں ایک بار پھر فلموں میں دیکھنے کے خواہشمند تھے،لیکن اب اچانک اداکارہ نے سنیاس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے کمبھ میلے کے موقع پر سنیاس لینے کا اعلان کیا اور اس کی رسومات بھی ادا کی جا رہی ہیں۔
ادکارہ ممتا نے اپنا نام بھی بدل لیا ہے اور اب ان کا نام ’شری یامائی ممتا نند گری‘ رکھا گیا ہے۔
سنیاس کی رسوم ادا کرنے کے بعد اداکارہ مقامی مندر میں خدمات سرانجام دیں گی۔

سانحہ بھائی گیٹ کی انکوائری رپورٹ مکمل، ایس پی سٹی ، ایس ڈی پی او، ایس ایچ او قصور وار قرار
- 17 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی کر دی
- ایک دن قبل

سانحہ گل پلازہ : ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ کوعہدے سےہٹا دیا گیا
- 21 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں نیپا وائرس پھیلنے کا خدشہ،صوبائی محکمہ صحت ہائی الرٹ
- 18 گھنٹے قبل

میانوالی :سی ٹی ڈی کے چھاپےکے دوران 6 مبینہ دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
- 19 گھنٹے قبل
آئی سی سی نے ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا
- 20 گھنٹے قبل

ایک ننھا چہرہ، ایک بڑی آزمائش، آزاد کشمیر کا نوجوان سعد علاج کا منتظر
- 17 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، علاقائی سلامتی ،دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- 18 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت نےشب برات کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری
- 20 گھنٹے قبل

قومی شناختی نظام میں بڑا انقلاب،فنگر پرنٹ پر مبنی تصدیق کو جدید فیس ریکگنیشن سسٹم سے تبدیل کرنے کا فیصلہ
- ایک دن قبل

کوئٹہ، گھر میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے 4 افراد جاں بحق
- 17 گھنٹے قبل

ایران کے ساتھ مزید بات چیت کا ارادہ ہے، امید ہے فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں پڑے گی، ٹرمپ
- ایک دن قبل










