Advertisement
پاکستان

سینیٹ سےپیکا ایکٹ کی منظوری کے بعد صحافیوں کے شہر شہر احتجاجی مظاہرے

صحافیوں نے اس قانون کو آزادی اظہار رائے کے خلاف قرار دیا اور اس کے خلاف اپنی آواز بلند کی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jan 28th 2025, 9:24 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سینیٹ سےپیکا ایکٹ کی منظوری کے بعد صحافیوں کے  شہر شہر احتجاجی مظاہرے

لاہور:سینیٹ سے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 منظور ہونے کے بعد اوپوزیشن اور صحافتی تنظیموں کی جانب سے شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔
بل کی منظوری کے خلاف ایک طرف اپوزیشن کی جانب سے اس پر تنقید کی جارہی ہے تو دوسری جانب ملک بھر میں صحافی برادری اس ایکٹ کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جو کہ پریس کلب کے باہر منعقد کیا گیا، احتجاج میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جبکہ مختلف صحافتی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی اس میں اپنی موجودگی ظاہر کی۔
احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کراچی پریس کلب کے سابق صدرر امتیاز خان فاران نے کہا کہ پیکا ایکٹ کو جلد بازی کے ساتھ منظور کیا گیا،اپنے خطاب میں انہوںنے مزید کہا کہ ایک جانب ملک میں آزادی اظہار رائے کی بات کی جاتی ہے، لیکن اگر یہ قانون شفاف ہے تو پھر صحافتی تنظیموں سے مشاورت کیوں نہیں کی گئی؟
صوبائی دارالحکومت لاہور میں پریس کلب اور دیگر صحافتی تنظیموں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔
پریس کلب کے باہر ہونے والے احتجاج میں پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی علی امتیاز وڑائچ، ڈائریکٹر نیوز ایسوسی ایشن کے عہدے دار، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندے اور پنجاب ٹیچرز ایسوسی ایشن کے نمائندے بھی شریک ہوئے،اس دوران صحافیوں نے ہاتھوں میں کالے جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور اپنے بازو پر کالی پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا۔
صحافیوں نے اس قانون کو آزادی اظہار رائے کے خلاف قرار دیا اور اس کے خلاف اپنی آواز بلند کی۔
پیکا ایکٹ کی منظوری کے خلاف وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں پریس کلب کے باہر صحافیوں کی جانب سےشدید احتجاج کیا گیا، صحافی برادری کی بڑی تعداد اسلام آباد پریس کلب کے باہر پہنچی اور بل کی منظوری کے خلاف نعرے بازی کی۔
 صحافیوں نےپریس کلب اسلام آباد سے مین روڈ تک مارچ بھی کیا اور احتجاجی پینا فلیکس بھی آویزاں کیے گئے۔ مختلف تنظیموں کے صدور بھی احتجاج میں شریک ہوئے۔

Advertisement
نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

  • 5 گھنٹے قبل
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • 3 دن قبل
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 3 دن قبل
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • 3 دن قبل
دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

  • 2 دن قبل
لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

  • 3 گھنٹے قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

  • 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • 2 دن قبل
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 2 دن قبل
پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

  • 6 گھنٹے قبل
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 3 دن قبل
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • 3 دن قبل
Advertisement