وکلا ءبرادری کا 26 آئینی ترمیم کے خلاف 10 فروری کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان
26 ویں ترمیم کے خلاف درخواستوں پر فل کورٹ اور ترمیم کے خلاف درخواست پر سماعت براہِ راست نشر کیا جائے، کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ آل پاکستان وکلا کنونشن


وکلاء برادری نے 26 آئینی ترمیم کے خلاف 10 فروری کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کردیا۔
لاہور ہائی کورٹ بار کے تحت ہونے والے آل پاکستان وکلا کنونشن کے مشترکہ اعلامیے میں سپریم جوڈيشل کونسل کا اجلاس فوری منسوخ کرنے، 26 ویں ترمیم کے خلاف درخواستوں پر فل کورٹ تشکیل دینے اور ترمیم کے خلاف درخواست پر سماعت براہِ راست نشر کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
اعلامیے میں کہا گيا ہے کہ جب تک 26 ویں ترمیم کا فیصلہ نہیں ہوتا اس وقت تک نئی تعیناتیاں نہ کی جائیں جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر جج کو ہی چیف جسٹس بنایا جائے۔
لاہور ہائی کورٹ بار وکلا کنونشن میں حال ہی میں پاس کیے گئے پیکا ایکٹ کی بھی مذمت کرتے ہوئے بار کے صدر اسد منظور بٹ نے کہا کہ صحافیوں کی جدوجہد کا مکمل ساتھ دیتے ہیں۔
وکلا کنویشن سے خطاب میں وکیل رہنما حامد خان نے کہا کہ وکلا کی تحریک شروع ہوچکی، یہ 26 ویں ترمیم کو بہا لے جائے گی، صحافیوں کی آزادی ختم کرنے کے لیے پیکا ایکٹ میں ترمیم کی گئی ، وکلا ہر فورم پر صحافیوں کے ساتھ ہیں۔
15 مارچ کو یوم تحفظِ ناموس رسالت ﷺ کے طور پر منانے کا مراسلہ جاری
- 13 گھنٹے قبل

مارک کارنے کینیڈا کی حکمران جماعت نے نئے رہنما منتخب ، جلد جسٹن ٹروڈو کی جگہ لیں گے
- 2 گھنٹے قبل

گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے متعلق غیرملکی میڈیا کا پراپیگنڈا بے نقاب
- ایک گھنٹہ قبل

نیوکلیئر ہتھیاروں کے معاملے پر ایران سے مذاکرات چاہتے ہیں، امریکی صدر
- 2 گھنٹے قبل

چین اور سعودیہ سمیت 8 ممالک سے مزید 67 پاکستانیوں بے دخل
- 3 گھنٹے قبل

نارووال میں دوران تراویح نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق
- 44 منٹ قبل

اسپین میں 10 پاکستانی نژاد افراد دہشتگردی کے الزامات میں گرفتار
- 3 گھنٹے قبل

حکومت کسانوں کے فائدے کیلئے فصلوں کی بہتر قیمتیں یقینی بنانے پر کام کر رہی ہے، رانا تنویر
- 14 گھنٹے قبل

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہوگا ،صدر مملکت خطاب کریں گے
- ایک گھنٹہ قبل

میو اسپتال میں انجکشن کے مبینہ ری ایکشن سے ایک مریضہ جاں بحق، 15 مریض متاثر
- 2 گھنٹے قبل

آئندہ 24 گھنٹوں میںملک کے بیشتر اضلا ع میں بارش کا امکان،محکمہ موسمیات
- 5 منٹ قبل

اسحا ق ڈار کی بنگلا دیش کے ایڈوائزر خارجہ امور توحید حسین سے ملاقات
- 13 گھنٹے قبل