ڈی آئی خان کی تحصیل درابن میں خانوزئی لیویز اہلکار نجی ڈرائیور کے ہمراہ چوری کے ٹرک کی برآمدگی کیلئے جارہے تھے


خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ہوئے بم دھماکے میں بلوچستان لیویز فورس کے چار اہلکاراور ڈرائیور شہید ہوگئے۔ انتظامیہ کے مطابق واقعہ کلاچی موڑ کے مقام پر پیش آیا۔ گاڑی کو بم دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی اور گاڑی میں سوار پانچوں افراد جھلس گئے۔
شہدا میں ضلع پشین کی تحصیل خانوزئی کی لیویز فورس کے نائب رسالدار نور احمد کاکڑ، سپاہی رشید زمان، سپاہی داؤد خان، سپاہی بلال احمد اور گاڑی کا سویلین ڈرائیور شامل ہے۔
لیویز کے مطابق نشانہ بننے والے اہلکار ایک ٹرک چوری کے کیس میں ڈیرہ اسماعیل خان جا رہے تھے۔
لیویز کے مطابق تیرہ جنوری کو ایک ٹرک چوری ہوا تھا جسے ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے برآمد کرکے خانوزئی لیویز کو اطلاع دی تھی۔ نائب رسالدار نور احمد ٹرک وصول کرنے کے لیے ہفتے کی صبح خانوزئی سے نجی گاڑی میں تین سپاہیوں اور ڈرائیور کے ہمراہ روانہ ہوئے تھے، تاہم راستے میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے ان پر حملہ ہوگیا۔
دھماکے سے پہلے گاڑی پر فائرنگ بھی کی گئی تھی۔ پشین لیویز کے مطابق لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد بلوچستان منتقل کیا جائے گا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کا آغاز کل سے ہوگا
- 4 گھنٹے قبل
پنجاب کے شہر حافظ آباد اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- 4 گھنٹے قبل

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے خلاف پروپیگنڈا
- 4 گھنٹے قبل

حکومت کسانوں کے فائدے کیلئے فصلوں کی بہتر قیمتیں یقینی بنانے پر کام کر رہی ہے، رانا تنویر
- 2 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کا خواتین کو چھوٹے اور درمیان درجے کے کاروباری شعبے میں شامل کرنے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مریم نواز شریف نے مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے اہم منصوبوں کی منظوری دے دی
- 2 گھنٹے قبل

بیل آؤٹ پروگرام کے پہلے جائزے کے لئے پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہے، وزیرخزانہ
- 3 گھنٹے قبل

کراچی میں خواتین غیرمحفوظ ، ملزمان کی دکان کے اندر خاتون سے لوٹ مار
- 4 گھنٹے قبل

بنوں میں دہشتگرد حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج
- 4 گھنٹے قبل
15 مارچ کو یوم تحفظِ ناموس رسالت ﷺ کے طور پر منانے کا مراسلہ جاری
- 2 گھنٹے قبل

پورٹ قاسم کی قیمتی زمین کے اسکینڈل کی تحقیقات کا فیصلہ ، کمیٹی قائم
- 4 گھنٹے قبل

اسحا ق ڈار کی بنگلا دیش کے ایڈوائزر خارجہ امور توحید حسین سے ملاقات
- 2 گھنٹے قبل