190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج ناصر جاوید رانا کا تبادلہ
ناصر جاوید رانا کا احتساب عدالت سے تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ تعینات کردیا گیا،نوٹیفکیشن


اسلام آباد:190ملین پاؤنڈ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو سزا سنانے والے احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا کا تبادلہ کردیا گیا۔
اس حوالے سے احتساب عدالت کے رجسٹرار کی جانب سے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ناصر جاوید رانا کا احتساب عدالت سے تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ تعینات کردیا گیا۔
واضح رہے کہ 17 جنوری کو احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید نے تین بار مؤخر کیے جانے کے بعد 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنایا تھا۔عدالت نےاپنے فیصلے میں بانی پی ٹی آئی کو کرپٹ پریکٹسز اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر 14 سال اوراہلیہ بشریٰ بی بی کو ان کا ساتھ دینے کے جرم میں 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
اس کے علاوہ عدالت نےبانی پر 10 لاکھ اور بشریٰ بی بی پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

جنگ بندی ہونے کے باوجود 24 بھارتی ائیرپورٹس تاحال بند،444 پروازیں منسوخ
- 3 hours ago
بھارتی جارحیت سے شیخ زاید ائیرپورٹ پر کتنا نقصان ہوا؟
- 14 hours ago
افواج پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کی صورت میں قوم سے کیا گیا وعدہ نبھایا: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 14 hours ago

ایس 400 کی تباہی پاک بھارت جنگ کا ہائی پروفائل واقعہ ہے ، یورپی ویب سائٹ
- 15 hours ago
قصور : بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی
- 3 hours ago

پاک فضائیہ کے ساتھ ٹکراؤ میں خود کو برتر نہ سمجھے، پاکستان ائیرفورس کا پوری دنیا کو پیغام
- 3 hours ago

جنیوا میں امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا
- 3 hours ago

پہلگام کا معرکہ ،ایک نئے عالمی توازن کی شروعات
- 12 minutes ago

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی، 9 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
- 2 hours ago

مسئلہ کشمیر پر امریکی صدر ٹرمپ کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں : وزیر اعظم
- 15 hours ago

بھارت میں انتہا پسندی عروج پر، حیدرآباد میں واقع کراچی بیکری پر بی جے پی انتہا پسندوں کا حملہ
- 4 hours ago

پاک فوج کی جانب سے کسی بھارتی پائلٹ کی گرفتار نہیں کیا گیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 hours ago