Advertisement
پاکستان

وزیراعظم کا جنوری 2025 میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی کا خیرمقدم

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان معاشی استحکام کے بعد اب معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے، جس سے عوام کی فلاح و بہبود میں اضافہ ہوگا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 hours ago پر Feb 3rd 2025, 10:04 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم  کا جنوری 2025 میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی کا خیرمقدم

وزیراعظم پاکستان نے جنوری 2025 میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی کا خیرمقدم کیا ہے، جو 9 سال کی کم ترین سطح 2.4 فیصد پر پہنچ چکی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی میں کمی معاشی پالیسیوں کی درست سمت میں ہونے کی عکاسی کرتی ہے، اور حکومت عوام کی زندگی میں بہتری کے لیے اپنی بھرپور محنت جاری رکھے ہوئے ہے۔

وزیراعظم نے اس بات کو انتہائی خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ قیمتوں میں کمی سے عوام کی زندگی میں بہتری آ رہی ہے اور معاشی ترقی کے مثبت اشاریے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی کی شرح میں یہ کمی حکومت کی کامیاب معاشی پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور یہ پاکستان کی معیشت میں استحکام اور ترقی کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان معاشی استحکام کے بعد اب معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے، جس سے عوام کی فلاح و بہبود میں اضافہ ہوگا۔

Advertisement
Advertisement