عطاء تارڑ نے کہا کہ جلد ڈیجیٹل میڈیا پروٹیکشن اتھارٹی میں نجی شعبے سے نامزدگیاں کی جائیں گی
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پیکا قانون کا مقصد فیک نیوز کا خاتمہ، ذمہ دارانہ صحافت کا تحفظ ہے۔
وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے اے پی پی ایمپلائز یونین پنجاب کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیکا ایکٹ کا مقصد فیک نیوز کا خاتمہ اور سوشل میڈیا کے خطرات کا تدارک کرنا ہے، سوشل میڈیا کے خطرات روکنے کے لئے یہ ایک اچھا اقدام ہے۔
عطاء تارڑ نے کہا کہ جلد ڈیجیٹل میڈیا پروٹیکشن اتھارٹی میں نجی شعبے سے نامزدگیاں کی جائیں گی، پریس کلب یا صحافتی تنظیموں سے منسلک صحافیوں کو اس میں شامل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پیکا ایکٹ میں دنیا کے بہترین طریقوں کو اپنایا گیا ہے، صحافت کی آڑ میں سوشل میڈیا کو مادر پدر آزاد نہیں چھوڑا جا سکتا، اس ایکٹ میں کوئی متنازعہ شق ہے تو سامنے لائی جائے ہم اس پر بات کرنے کے لئے تیار ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت اداروں کی بہتری اور انہیں منافع بخش بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، وزارت اطلاعات کے ماتحت اداروں کو منافع بخش بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ اداروں کے ملازمین قومی اثاثہ ہیں، ملازمین کی محنت، لگن اور مہارتیں ہی ادارے کی کامیابی کی بنیاد ہوتی ہیں، کرپشن نے اداروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔
سعودی عرب میں خطےمیں پہلی لگژری ٹورسٹ ٹرین سروس شروع کرنے کے قریب
- 6 گھنٹے قبل
آئیکونک برطانوی گلوکارہ میریان فیتھفل انتقا ل کر گئیں
- 6 گھنٹے قبل
ادارہ شماریات کی جانب سے بیرونی تجارت کے اعدادوشمار جاری
- ایک گھنٹہ قبل
اسلام آباد ہائیکورٹ،دوسرے صوبوں سے آنے والے 3ججز کے بعد سنیارٹی لسٹ تبدیل
- 7 گھنٹے قبل
وفاقی وزیرخزانہ کی جانب سے صنعتکاروں سے بجٹ تجاویزمانگ لیں گئیں
- 3 گھنٹے قبل
مختلف شعبوں اور اداروں کیلئے تین ارب روپے سے زائد کی گرانٹ کی منظوری
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان اور سعودی ڈویلپمنٹ فنڈکےدرمیان معاہدہ طے پا گیا
- 7 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا جنوری 2025 میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی کا خیرمقدم
- 4 گھنٹے قبل
190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج ناصر جاوید رانا کا تبادلہ
- 7 گھنٹے قبل
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے وفد کی ملاقات
- 3 گھنٹے قبل
تحریک انصاف کے رہنما اعظم خان سواتی اٹک جیل سے رہا
- 2 گھنٹے قبل
190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی کوسزاسنانےوالےجج کا تبادلہ
- 5 گھنٹے قبل