ایس ایف ڈی کے چیف ایگزیکٹو نے سعودی وفد کے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے وفد نے ملاقات کی جس کی قیادت ایس ایف ڈی کے سی ای او سلطان بن عبدالرحمٰن المرشد نے کی۔
وزیراعظم نے وفد کا خیرمقدم کیا اور سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دیرینہ دوستی کا حوالہ دیتے ہوئے صحت، توانائی، انفراسٹرکچر اور تعلیم کے شعبوں میں پاکستان کو مالی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ 2022 کے تباہی کن سیلاب کے بعد تعمیرنو کے لیے ایس ایف ڈی کی کوششوں کو سراہا۔
سی ای او، ایس ایف ڈی نے وزیراعظم کو جاری منصوبوں بشمول مہمند ہائیڈرو پاور پروجیکٹ، گولن گول ہائیڈرو پاور پروجیکٹ، مالاکنڈ ریجنل ڈویلپمنٹ پروجیکٹ، اور سعودی گرانٹس کے ذریعے فنڈ کیے گئے دیگر منصوبوں کے بارے پیشرفت سے آگاہ کیا۔
ایس ایف ڈی کے چیف ایگزیکٹو نے سعودی وفد کے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے ادارے کی حمایت کو سراہتے ہوئے گرین انرجی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں ایس ایف ڈی کے ساتھ اشتراک کردہ نئے منصوبوں کی رفتار کو تیز کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا، جن کے ذریعے پاکستان کی پائیدار ترقی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔
وزیر اعظم نے سی ای او اور وفد کے ارکان کا شکریہ ادا کیا اور شاہی خاندان کے تمام ارکان بالخصوص خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ایس ایف ڈی کے چیف ایگزیکٹو نے مشترکہ منصوبوں پر جلد کارروائی کی یقین دہانی کرائی اور اس بات کا اعادہ بھی کیا کہ سعودی عرب، شاہی خاندان کی قیادت میں پاکستان کو ہر ممکن مدد اور مسلسل تعاون فراہم کرے گا۔
ادارہ شماریات کی جانب سے بیرونی تجارت کے اعدادوشمار جاری
- ایک گھنٹہ قبل
مختلف شعبوں اور اداروں کیلئے تین ارب روپے سے زائد کی گرانٹ کی منظوری
- 2 گھنٹے قبل
پیکا قانون کا مقصد فیک نیوز کا خاتمہ ہے ، عطا تارڑ
- 3 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا جنوری 2025 میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی کا خیرمقدم
- 4 گھنٹے قبل
190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج ناصر جاوید رانا کا تبادلہ
- 7 گھنٹے قبل
سعودی عرب میں خطےمیں پہلی لگژری ٹورسٹ ٹرین سروس شروع کرنے کے قریب
- 6 گھنٹے قبل
پاکستان اور سعودی ڈویلپمنٹ فنڈکےدرمیان معاہدہ طے پا گیا
- 7 گھنٹے قبل
آئیکونک برطانوی گلوکارہ میریان فیتھفل انتقا ل کر گئیں
- 6 گھنٹے قبل
190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی کوسزاسنانےوالےجج کا تبادلہ
- 5 گھنٹے قبل
تحریک انصاف کے رہنما اعظم خان سواتی اٹک جیل سے رہا
- 2 گھنٹے قبل
وفاقی وزیرخزانہ کی جانب سے صنعتکاروں سے بجٹ تجاویزمانگ لیں گئیں
- 2 گھنٹے قبل
اسلام آباد ہائیکورٹ،دوسرے صوبوں سے آنے والے 3ججز کے بعد سنیارٹی لسٹ تبدیل
- 7 گھنٹے قبل