جی این این سوشل

پاکستان

ذوالفقار شاہ کا حریم شاہ سے شادی سے متعلق افواہ پر ایف آئی اے کو خط

پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے ذوالفقارشاہ نے ٹک ٹاکر حریم شاہ سے اپنی شادی کے متعلق افواہ پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کوخط لکھ دیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ذوالفقار شاہ کا حریم شاہ سے شادی سے متعلق افواہ پر ایف آئی اے کو خط
ذوالفقار شاہ کا حریم شاہ سے شادی سے متعلق افواہ پر ایف آئی اے کو خط

تفصیلات کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ علی رند نے سوشل میڈیا پرحریم شاہ سے میری شادی کی جھوٹی خبر جاری کی، ٹک ٹاکر سے شادی کی جھوٹی خبر سے عوام میں میری ساکھ کو نقصان پہنچا۔

ایم پی اے ذوالفقار نے  اپنے خط میں کہا کہ علی رند کے خلاف سائبر کرائم قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔

پی پی ایم پی اے کی جانب سے خط اے ڈی ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی کو لکھا گیا ہے۔

 

کھیل

پاک انگلینڈٹیسٹ سیریز ، آن لائن ٹکٹوں کی فروخت آج شام سے شروع ہوگی

ٹکٹوں کی قیمت50روپے سے 2500 روپےتک مقرر کی گئی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک انگلینڈٹیسٹ سیریز ، آن لائن ٹکٹوں کی فروخت آج شام  سے شروع ہوگی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت آج (پیر) شام 5 بجے سے شروع ہوگی، پہلے دن جنرل انکلوژر میں مفت داخلہ ہوگا, ٹکٹوں کی قیمت50روپے سے 2500روپےتک مقرر کی گئی ہیں۔

شائقین کی سہولت کے لیے فزیکل ٹکٹ 4 اکتوبر سے صبح 9 بجے کے بعد مختلف آؤٹ لیٹس سے خریداری کے لیے دستیاب ہوں گے۔ یہ سیریز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ پہلا اور دوسرا ٹیسٹ میچ 7 سے 19 اکتوبر تک ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ تیسرا ٹیسٹ میچ 24 سے 28 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

تیسرا ٹیسٹ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا،میچ کے مقامات کے باہر باکس آفسز ٹیسٹ میچوں سے ایک دن پہلے کام کریں گے۔

شائقین کی بڑی تعداد کی حوصلہ افزائی کے لیے ملتان میں ہونے والے دونوں ٹیسٹ میچوں کے پہلے روز جنرل انکلوژرز (حنیف محمد اور مشتاق احمد) میں داخلہ مفت ہو گا جبکہ پریمیم انکلوژرز (میران بخش، شعیب اختر، سہیل تنویر) میں بھی داخلہ مفت ہو گا۔

پہلے ٹیسٹ کے لیے منگل سے جمعرات یعنی دوسرے سے چوتھے دن تک جنرل انکلوژرز کے ٹکٹوں کی قیمت 50 روپے ہوگی جب کہ شائقین حنیف محمد اور مشتاق احمد انکلوژرز کے پانچویں اور آخری میچ کے ٹکٹ 100 روپے میں خرید سکتے ہیں۔

ٹیسٹ کے پہلے چار دنوں کے لیے فرسٹ کلاس انکلوژرز (وسیم اکرم اور الٰہی برادرز) کے ٹکٹ 100 روپے میں دستیاب ہوں گے، جبکہ پانچویں دن شائقین کے لیے ٹکٹ 200 روپے میں دستیاب ہوں گے۔ پریمیم انکلوژرز (جاوید میانداد اور ظہیر عباس) کے ٹکٹ پیر سے جمعرات یعنی پہلے سے چوتھے دن 200 روپے میں دستیاب ہوں گے۔ شائقین اسی انکلوژرز سے 300 روپے میں پانچویں دن کا کھیل دیکھ سکتے ہیں۔

وی آئی پی انکلوژرز (فضل محمود اور عمران خان) اور پی سی بی گیلری (انضمام الحق) کے ٹکٹ شائقین کے لیے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے چار دنوں کے لیے بالترتیب 300 روپے اور 2000 روپے میں دستیاب ہوں گے۔ پانچویں دن وی آئی پی انکلوژر کے ٹکٹ 400 روپے میں دستیاب ہوں گے اور پی سی بی گیلری (انضمام الحق انکلوژر) کے ٹکٹ 2500 روپے میں دستیاب ہوں گے۔ تینوں ٹیسٹ میچوں کے لیے شائقین کو پی سی بی گیلری میں لنچ دیا جائے گا۔

شائقین کی دلچسپی کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں زیادہ نہیں رکھی گئی ہیں،تینوں ٹیسٹ میچوں کے پہلے دن مخصوص انکلوژرز میں داخلہ مفت ہوگا، فزیکل ٹکٹوں کی فروخت 4اکتوبر سے شروع ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پرہنڈرڈانڈیکس 177 پوائنٹس کی کمی

دوسری جانب  انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر  ڈالر 7 پیسے مہنگا ہوا، انٹربینک میں ڈالر 277.64 روپے سے بڑھ کر 277.71 روپے پر بند ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پرہنڈرڈانڈیکس 177 پوائنٹس کی کمی

 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پرہنڈرڈانڈیکس 177 پوائنٹس کی کمی سے 81 ہزار 114 پوائنٹس پر بند ہوا۔
تفصیلات کے مطابق دن بھر مجموعی طور پر 441 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ، 132 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 241 کے شیئرز میں کمی ہوئی ، مارکیٹ میں 29 کروڑ 52 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔
سٹاک مارکیٹ میں 13 ارب 88 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 81,321 جبکہ کم ترین سطح 80,352 پوائنٹس رہی ۔  

دوسری جانب  انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر  ڈالر 7 پیسے مہنگا ہوا، انٹربینک میں ڈالر 277.64 روپے سے بڑھ کر 277.71 روپے پر بند ہوا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

توشہ خانہ 2 کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد

بانی چیئرمین اور بشری بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

توشہ خانہ 2 کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد

بانی چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی توشہ خانہ 2 کیس میں درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی۔

عمران خان اور بشری بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی طرف سے پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی اپنی ٹیم کے ساتھ پیش ہوئے جبکہ عمران خان اور بشری بی بی کی وکالت بیرسٹر سلمان صفدر نے کی۔

اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ ٹو کیس میں فیصلہ سنا دیا جس میں جج نے دونوں ملزمان کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

واضح رہے کہ عمران خان اور بشری بی بی پر توشہ خانہ 2 کیس میں 2 اکتوبرکو فردجرم عائد کی جائے گی۔

13 جولائی کو نیب نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدت نکاح کیس میں ضمانت ملنے کے فوری بعد توشہ خانہ کے ایک نئے ریفرنس میں گرفتار کرلیا تھا۔

نیب کی انکوائری رپورٹ کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس 7 گھڑیوں سمیت 10 قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے۔

تاہم نیب ترامیم کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد احتساب عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 ریفرنس نیب سے ایف آئی اے کو منتقل کردیا تھا۔

توشہ خانہ ٹو کیس کی تحقیقات کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے تین رکنی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم(جے آئی ٹی) تشکیل دے دی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll