قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، وزیر اعظم کی عدم شرکت پر بلاول بھٹو نے سوال اٹھا دیا
اسلام آباد: چیرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اتنی اہم بریفنگ ہے وزیر اعظم عمران خان کیوں نہیں آئے۔ وزیر اعظم کو آج یہاں موجود ہونا چاہیئے تھا۔

تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدار ت جاری ہے۔پارلیمانی کمیٹی میں شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری نے عسکری قیادت سے سوالات کئے۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سی پیک کے مستقبل، خطے کی موجودہ صورتحال پر سوالات کئے، بلاول بھٹو زرداری نے امریکی فوج کے افغانستان سے انخلاء کے بعد کی صورتحال پر سوالات کئے ۔ پارلیمانی کمیٹی میں اب تک 4 شرکاء نے سوالات کئے ہیں ۔پارلیمانی کمیٹی کے شرکاء کا عسکری قیادت سے سوالات کا سلسلہ جاری ہے۔
قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں عدم شرکت پر بلاول بھٹو نے سوال اٹھا دیا ۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اتنی اہم بریفنگ ہے وزیر اعظم عمران خان کیوں نہیں آئے،وزیر اعظم کو آج یہاں موجود ہونا چاہیئے تھا۔
بلاول بھٹو کی جانب سے وزیراعظم کی عدم موجودگی کا نکتہ اٹھانے پر فوجی قیادت نے جواب دیا۔
ذرائع کے مطابق عسکری قیادت نے جواب دیا کہ ہمیں تو بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن نہیں چاہتی کہ وزیراعظم ایوان میں آئیں ۔جس پر بلاول بھٹو نے کہا کہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے،وزیراعظم کو قیادت کرنا چاہئیے تھی۔
ذرائع کے مطابق تین حکومتی اراکین نے بھی وزیراعظم کے معاملے پر عسکری قیادت کو حکومتی موقف کی تصدیق کردی۔

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 22 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ
- 4 hours ago
واپڈا کی جانب سےآبی وسائل کی منصوبہ بندی اور انتظامات میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر کانفرنس
- 19 hours ago

نئے شامل ہونے والے وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت نے حلف اٹھا لیا
- 19 hours ago

مصطفیٰ عامر قتل کیس : اداکار ساجد حسن نے بیٹے سے متعلق بیان ریکارڈ کر ادیا
- 17 hours ago

وسطی نیپال میں 6.1 شدت کا زلزلہ
- 3 hours ago

پی ٹی آئی کے ساتھ ہماری جماعت کے اختلافات باقی ہیں، کامران مرتضی ٰ
- 4 hours ago
پنجاب کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری
- 18 hours ago

آج رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے کتنے آثار ہیں ؟
- 3 hours ago

اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن مشنوں میں اقوام متحدہ پولیس کا کردار مضبوط بنانے کا مطالبہ
- 2 hours ago

رمضان المبارک : مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہوگا
- 16 hours ago

انسٹا گرام کی جانب سے مختصر ویڈیوز ریلز پر مبنی ایک علیحدہ ایپ متعارف کرانےکا فیصلہ
- 16 hours ago

نواز شریف کی ماڈل ٹاؤن لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
- 18 hours ago