Advertisement
پاکستان

محسن نقوی سے چینی ہم منصب کی ملاقات ، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

ملاقات کےدوران انٹیلیجنس شیئرنگ کو مزید بہتر بنانےپر اتفاق کیاگیا جب کہ نیشنل پولیس اکیڈمی کے ساتھ تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 ماہ قبل پر فروری 5 2025، 8:54 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
محسن نقوی  سے چینی ہم منصب کی ملاقات ، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی ہم منصب کیو ینجن سے ملاقات کی ہے، جس میں اسلام آباد پولیس اور بیجنگ پولیس کے مابین تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

پولیس اور پیرا ملٹری فورسزکی جدید ٹیکنالوجی کےحوالے سے گفتگو بھی کی گئی،پولیس کےلیے جدید آلات اور ٹیکنالوجی کے چین سےحصول کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیاگیا۔
دورہ بیجنگ کےموقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی چینی ہم منصب کیو ینجن سے ملاقات ہوئی، ملاقات کےدوران پیرا ملٹری فورسز کےلیے بارڈرز کو محفوظ کرنے  سے متعلق تعاون پر بات چیت ہوئی۔


ملاقات کےدوران انٹیلیجنس شیئرنگ کو مزید بہتر بنانےپر اتفاق کیاگیا جب کہ نیشنل پولیس اکیڈمی کے ساتھ تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔ملاقات میں جنوری میں جوائنٹ ورکنگ گروپ کی میٹنگ پر اطمینان کا اظہار کیاگیا۔

Advertisement
Advertisement