جی این این سوشل

پاکستان

امریکہ سے موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں آج پاکستان پہنچیں گی

اسلام آباد : امریکا سے موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ امدادی خوراکیں آج پاکستان پہنچیں گی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امریکا سے موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں آج پاکستان  پہنچیں گی
امریکا سے موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں آج پاکستان پہنچیں گی

تفصیلات کے مطابق امریکہ کی جانب سے پاکستان کو موڈرنا ویکسین کا عطیہ ،  ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بیرون ممالک جانے والوں کو موڈرنا ویکسین لگانے سے متعلق جلد حکمت عملی طے کی جائے گی۔

 29 جون کو صدر جوبائیڈن نے کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو امریکی دوا ساز کمپنی موڈرنا کی کورونا ویکسین فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا، وائٹ ہاؤس سے جاری پریس بیان کے مطابق امریکا دنیا بھر سے کورونا کے خاتمے کے لیے کی گئی کاوشوں کی قیادت کر رہا ہے جس کے تحت پاکستان کے علاوہ جنوبی امریکی ملک پیرو کو 20 لاکھ فائزر اور وسطی امریکی ملک ہنڈراس کو 15 لاکھ موڈرنا ویکسین کی خوراکیں بھیجی جائیں گی جب کہ مزید ممالک کو بھی وبا سے تحفظ کے لیے مزید ویکسین کی فراہمی جاری ہے۔

امریکی دوا ساز کمپنی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ موڈرنا کی کووڈ ویکسین برطانیہ اور جنوبی افریقہ میں پائے جانے والے وبائی کورونا وائرس کی نئی اور زیادہ متعدی اقسام کے خلاف بھی کام کرتی ہے۔کورونا وائرس کی نئی اور متعدی اقسام پر لیبارٹری میں کیے جانے والے تجزیوں اور تجربوں سے بھی بات سامنے آئی ہے کہ موڈرنا ویکسین میں موجود کورونا وائرس کی اینٹی باڈیز نئی اقسام کو پہچان سکتی ہیں اور ان کا مقابلہ کرسکتی ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان میں اس وقت انسداد کورونا کی چینی ویکسین کے علاوہ ایسٹرازینیکا ، ، کینسینو  اور فائزر بھی استعمال کی جارہی ہے۔  ملک بھر  میں40 سال سے زائد عمر افراد کی ویکسینیشن کا آغاز3 مئی سےہوا تھا ۔

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق  ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید24فراد چل بسے ۔ ملک میں  اموات کی مجموعی تعداد22 ہزار345ہوگئی ہے،جبکہ  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9لاکھ59ہزار685ہوگئی ہے ۔

پاکستان

دیامربھاشا ڈیم کی رکاوٹوں پرجلد قابو پالیا جائے گا ، وزیرمنصوبہ بندی

وہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے اور دیامر بھاشا ڈیم منصوبے پر پیشرفت اور درپیش چیلنجزکے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دیامربھاشا ڈیم  کی رکاوٹوں پرجلد قابو پالیا جائے گا ، وزیرمنصوبہ بندی

 منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے اور دیامربھاشا ڈیم شروع کرنے کے اقدامات میں حائل رکاوٹوں پر قابو پالیا جائے گا جس سے قوم کو فائدہ ہوگا۔

وہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے اور دیامر بھاشا ڈیم منصوبے پر پیشرفت اور درپیش چیلنجزکے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

احسن اقبال نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کی مرمت کے کام کو تیز کریں اورسائنسی بنیاد پر منصوبہ تیار کریں تاکہ ایسا پائیدار حل تلاش کیا جاسکے جس سے طویل مدت کا استحکام یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں دیامر بھاشا ڈیم پر بھی توجہ مرکوز کی گئی جو کہ آبپاشی کیلئے پانی بھی ذخیرہ کرنے کے علاوہ سیلابوں کو روکنے میں مدد گار ثابت ہوگا اور چار ہزار پانچ سو میگاواٹ بجلی بھی پیداکرے گا۔

منصوبہ بندی کے وزیر نے حکام کو زمین سے متعلق مسائل فوری حل کرنے کا حکم دیا تاکہ منصوبے کا آغاز ممکن ہوسکے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت رجحان ، انڈیکس میں 500 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ

100 انڈیکس پہلی بار 94 ہزار 700 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت رجحان ، انڈیکس میں 500 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی کے بعد 100 انڈیکس پہلی بار 94 ہزار 700 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں 500 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 100 انڈیکس پہلی بار 94 ہزار 700 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 836 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 94 ہزار 191 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی فورسز کے غزہ اور لبنان پر حملے جاری ، مزید 42 افراد شہید

اسرائیلی حملے میں چار پیرامیڈکس سمیت چھ افراد شہید ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فورسز کے غزہ اور لبنان  پر  حملے جاری ، مزید 42 افراد شہید

غزہ اور لبنان پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 42 افراد شہید ہوگئے۔

لبنان کی وزارت صحت کے مطابق نباتیہ میں شہری دفاع کے مرکز پر اسرائیلی حملے میں چار پیرامیڈکس سمیت چھ افراد شہید ہوئے جبکہ بعلبیک شہر کے قریب ایک اور شہری دفاع کے مرکز پر ہونے والے دوسرے حملے میں 12 امدادی کارکن مارے گئے۔

دوسری جانب غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 24 فلسطینی شہید اور 112 زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی کے نتیجے میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 43 ہزار 736 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ 

غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 3 ہزار 386 افراد شہید اور 14 ہزار 417 زخمی ہو چکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll