Advertisement
پاکستان

بلاول بھٹو زرداری کی امریکی صدر ڈونلڈ  ٹرمپ کے دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت

بلاول بھٹو نے تقریب میں امریکی حکام سمیت عالمی رہنماؤں سےملاقاتیں کی اور امریکا میں قومی دعائیہ ناشتےکی تقریب سےخطاب بھی کیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 ماہ قبل پر فروری 7 2025، 4:36 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
بلاول بھٹو زرداری   کی  امریکی صدر ڈونلڈ  ٹرمپ کے دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے امریکی صدر ڈونلڈ  ٹرمپ کے دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت کی ہے۔

دعائیہ ناشتے کی یہ تقریب بدھ کو واشنگٹن میں ہوئی جس میں میں دنیا بھر سے اہم ترین شخصیات شریک ہوئیں۔

بلاول بھٹو نے نیشنل پریئربریک فاسٹ میں شرکت کےبعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناشتے پر امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے خطاب کیا، یہ مذہبی رواداری کے لیے اچھاموقع ہے۔

بلاول بھٹو نے تقریب میں امریکی حکام سمیت عالمی رہنماؤں سےملاقاتیں کی اور امریکا میں قومی دعائیہ ناشتےکی تقریب سےخطاب بھی کیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہمیں مذہب کو تقسیم کے بجائے اتحاد کے لیے دیکھنا چاہیے، میں ابھی وزیرخارجہ نہیں ہوں، میری ملاقاتیں ذاتی حیثیت میں ہیں۔

Advertisement
Advertisement