سیکریٹ ایکٹ ، آرمی ایکٹ میں ترامیم سے متعلق بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر عائد اعتراضات ختم
سپریم کورٹ نے رجسٹرار آفس کو آئینی درخواست کو باضابطہ نمبر الاٹ کرنے کی ہدایت کر دی
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ میں 2023 میں کی گئی ترامیم سے متعلق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین کی درخواست پر عائد اعتراضات ختم کردیے۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ میں ترامیم کے معاملے پر عمران خان کی درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت آئینی بینچ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر عائد اعتراضات ختم کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کو آئینی درخواست کو باضابطہ نمبر الاٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔
عدالت نے استفسار کیا کہ بتایا جائے ترامیم کے خلاف پہلے ہائیکورٹ سے رجوع کیوں نہیں کیا گیا؟ جس پر وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترامیم سے لوگوں کے حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔
جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ آرٹیکل 184/3 میں قوانین کے خلاف درخواستیں مرضی سے ہی سنتی رہی ہے، جو کیس دل کیا سن لیا جو نہ دل کیا کہہ دیا پہلے ہائی کورٹ جائیں، براہ راست درخواستیں سنتے رہے تو آرٹیکل 199 غیر مؤثر ہو جائے گا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ یہ فیصلہ رجسٹرار نہیں عدالت کر سکتی ہے۔
آئینی بینچ نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل بھی طلب کر لیے۔
ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ انجلین ملک نے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل
وزیر خزانہ پرنس کریم الحسینی آغا خان چہارم کے جنازے میں شرکت کے لئے پرتگال روانہ
- 3 گھنٹے قبل
عالمی ریٹنگ ایجنسی فِچ کا پاکستان کی معیشت میں بہتری کا اعتراف
- 35 منٹ قبل
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران بڑا اضافہ ریکارڈ
- 3 گھنٹے قبل
محسن نقوی کا قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے انتظامات کا جائزہ
- 2 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل ذاتی حیثیت میں طلب
- ایک گھنٹہ قبل
لوگوں کو بلاوجہ ٹرمپ سے توقعات نہیں باندھنی چاہئیں ، شاہ محمود قریشی
- 3 گھنٹے قبل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کردیں
- 3 گھنٹے قبل
بلاول بھٹو زرداری کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان اور او آئی سی کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور ترقیاتی شراکت داری پر اتفاق
- 2 گھنٹے قبل
اینکرز ایسوسی ایشن نے بھی پیکا ایکٹ ترمیم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
- 2 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر آئی ایل ایف کے تمام عہدیداران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا
- 3 گھنٹے قبل