آپ چیمپئنزٹرافی جیت کرنہ صرف پوری قوم کے ہیروز ہونگے بلکہ ہمسائیہ ملک کوشکست دے کر24 کروڑ عوام کے دل جیتیں گے،شہبازشریف


لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف نے نو تعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا۔
قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، سابق چیئرمین نجم سیٹھی، ذکا اشرف، قومی ٹیم کے کھلاڑی اور اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی اور قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔
.webp)
قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھاکہ قذافی اسٹیڈیم کی تعمیرنو بہت ہی شاندارطریقے سے مکمل ہوئی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی قیادت میں 117 دنوں میں ناممکن کام کو ممکن بنایا گیا، محسن نقوی کی عادت ہے جو اچھے کام کرتے ہیں ان کو لندن کی سیرکراتے ہیں، محسن نقوی کام کرنے والے ان 2500 افراد کولندن کی سیرکروائیں اور حوصلہ افزائی کریں۔
شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہاکہ شہبازاسپیڈ ماضی کی بات ہے اب محسن اسپیڈکی بات کرتا ہوں، ہمارے کھلاڑیوں نے اعلیٰ کرکٹ کھیلی، پوری قوم کا دل جیتاہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ چیمپنئز ٹرافی قومی کھلاڑیوں کی جیت کی منتظرہے، آپ چیمپئنزٹرافی جیت کرنہ صرف پوری قوم کے ہیروز ہونگے بلکہ ہمسائیہ ملک کوشکست دے کر24 کروڑ عوام کے دل جیتیں گے۔
شہباز شریف نے کھلاڑیوں سے کہا کہ دبئی کے پاک بھارت میچ میں مجھے بھی آپ ساتھ لے چلیں، شاہین آفریدی آپ اپنے سسر کی پیروی کریں اور وکٹوں کے انبار لگادیں، یہ ٹرافی اللہ تعالی پاکستان کی جھولی میں ڈالے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں معاشی استحکام آیا ہے، 29 سال بعد بہت بڑا ایونٹ ہورہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب بہترین سکیورٹی فراہم کریں گی، شائقین کوبہترین کرکٹ دیکھنے کا موقع ملے گا، ہمارے فاسٹ بولرز بھارتی بیٹرز کو ٹف ٹائم دیں گے۔
ایاز صادق
قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے کہا کہ پاکستانی کرکٹرز ہماری شان ہیں، امید ہے ہماری ٹیم بہترین پرفارم کرے گی، خواہش ہے چیمپئنز ٹرافی کا فائنل لاہور میں ہو اور ہم ٹائٹل جیتیں۔
محسن نقوی
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آپ نے آج سے تقریباً چار ماہ پہلے سنگ بنیاد رکھا تھا، یہ ایک پرانا اسٹیڈیم تھا اور ہمارا ہدف تھا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل اس کو تعمیر کیا جائے۔
انہوں نے کہ تقریباً 2500 کے قریب مزدروں نے دن رات محنت سے کام کیا، اور اسے 177 روز کی ریکارڈ مدت میں جدید ترین اسٹیڈیم تیار کیا۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ ایف ڈبلیو او نے اس ناممکن کو ممکن بنایا، اس مشکل موقع پر بھی پاکستان آرمی ہماری مدد کو آئی، ورنہ اتنے مختصر وقت میں یہ پروجیکٹ مکمل ہونا مشکل تھا۔
اس موقع پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں پاکستان کے نامور ستاروں نے اپنی پرفارمنس سے شائیقن کو محفوظ کیا، جن میں گلوکارہ آئمہ بیگ، علی ظفر اور عارف لوہار شامل ہیں۔

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 22 منٹ قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 گھنٹے قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- ایک دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 20 گھنٹے قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 20 منٹ قبل







