Advertisement

محکمہ موسمیات نےملک کے مختلف علاقوں میں بارش و برفباری کی نوید سنا دی

ملک کے بالائی علاقوں میں شدید ٹھنڈ کا راج برقراررہنے کی پیشگوئی ہے،محکمہ موسمیات

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 ماہ قبل پر فروری 8 2025، 2:26 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
محکمہ موسمیات نےملک کے مختلف علاقوں میں بارش و برفباری کی نوید سنا دی

لاہور: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑی مقامات پر برفباری کی نوید سنادی ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ،جبکہ ملک کے بالائی علاقوں میں شدید ٹھنڈ کا راج برقراررہنے کی پیشگوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ خطہ ٔ پوٹھوہار،مری، گلیات اور گردونواح میں موسم شدید سرد جبکہ شام/رات کے اوقات میں مطلع ابر آلود رہے گا۔
اسی طرح بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں سردی کی شدت برقرار رہے گی جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے،جبکہ بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد رہے گا تا ہم چترال،دیر، سوات ، کوہستان،کرم، اور وزیرستان میںرات کے اوقات میں ہلکی بارش/ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔
 گلگت بلتستان میں موسم سرد رہنے اور آزاد کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی14، اسکردو ،استور،کالام منفی 06 ، کوئٹہ،قلات، گلگت، ہنزہ منفی 05،بگروٹ،پاراچنار،راولاکوٹ منفی 03 اور زیارت میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement