تحریک انصاف آج بھی احتجاج اور فساد کی سیاست کر رہی ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
پرامن جلسوں پر کوئی اعتراض نہیں ہے،جلسوں کاانعقاد پرامن طریقے سے بھی ہوسکتا ہےان کا ہر جلوس اور احتجاج پُرتشدد ہوتا ہے،خواجہ آصف


سیالکوٹ:وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف آج بھی احتجاج اور فساد کی سیاست کررہی ہے۔
سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی آج احتجاج اور فساد کی سیاست کررہی ہے، چیمپیئنز ٹرافی کے آغاز پر ہی احتجاج کا پروگرام بنایا گیا،انہوں نے کہا کہ آج یوم تعمیر و ترقی منایا جارہا ہے،ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے پھر احتجاج کاسلسلہ شروع کر دیا ہے،ایس سی او کانفرنس کے دوران اسلام آباد پر چڑھائی کی گئی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ان کی فائرنگ سے ان کے اپنے ہی کارکنان جاں بحق ہوتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمیں پرامن جلسوں پر کوئی اعتراض نہیں ہے،جلسوں کاانعقاد پرامن طریقے سے بھی ہوسکتا ہے، پی ٹی آئی کا ہر جلوس اور احتجاج پُرتشدد ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی پاکستان کی عزت کا سوال آتا ہے فسادی ٹولہ سر اٹھا لیتا ہے،سیاسی جماعتوں کو سیاسی اقدار اپنانی چاہئیں، انہوں نے کہا کہ ایک اور 9مئی اور 26نومبر کرنے کی اجازت نہیں گے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کے آپس میں بھی اختلافات ہیں، وزیراعلیٰ کہتے ہیں 99فیصد مطالبات منظور ہوگئے تھے تو پھر احتجاج کیوں؟ ٹرمپ آگیا مگر بانی پی ٹی آئی کاکچھ نہیں بن سکا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نےکہا کہ ماضی میں نواز شریف، بینظیر بھٹو کی حکومتیں کئی بار ہٹائی گئیں، لیکن ہم نے ریاست پر ہاتھ نہیں ڈالا، قوم کی یادگاروں کو نقصان نہیں پہنچایا،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوششوں کے بجائے سیاسی انداز میں کام کرے۔
وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ پہلے شور مچا ٹرمپ آئے گا اور بانی باہر آجائیں گے، ٹرمپ تو آگیا لیکن ان کا کچھ نہیں بنا، پاکستان آئے ہوئے امریکی شخص نے کہا کہ یہ لوگ ماہانہ 3 سے 4 ملین ڈالر لابنگ پر خرچ کر رہے ہیں۔

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل،میچ کی تاریخ بھی سامنے آگئی
- 11 hours ago

معروف پنجابی گلوکار ٹریفک حادثے میں جاں بحق
- 11 hours ago

ایبٹ آباد: گاڑی گہری کھائی میں جاگری، طالبات سمیت 6 افراد جاں بحق
- 14 hours ago

بھارتی جنگی طیارہ ’تیجس‘ کیوں تباہ ہوا؟ وجہ سامنے آگئی
- 15 hours ago
ٹرائی نیشن سیریز: پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
- 7 hours ago

اسلام آباد میں انسداد ڈینگی مہم مزید تیز، کیسز کی تعدادمیں نمایاں کمی
- 11 hours ago

ٹرائی سیریز: سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 129رنز کا ہدف دے دیا
- 11 hours ago

لاہورمیں جائیداد کے تنازع پر گروہوں کے درمیان فائرنگ، 2 افراد قتل،ملزمان گرفتار
- 13 hours ago

سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں مشترکہ آپریشن،مزید 8 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
- 11 hours ago

حسینہ واجدکی سزا بنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ ہے ،پاکستان اس میں مداخلت مناسب نہیں سمجھتا،دفتر خارجہ
- 14 hours ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک، جبکہ شمالی علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان،محکمہ موسمیات
- 14 hours ago

بھارت نے طیارہ حادثے کا ذمہ دار کس ملک کو قرار دیا ؟ رپورٹ آ گئی
- 11 hours ago













