۔ چیمپیئنز ٹرافی کے لئے آنے والی ٹیموں کو پریزینٹیشن لیول کی سکیورٹی فراہم کی جائے گی


اسلام آباد: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں وفاقی حکومت نے فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
وفاقی کابینہ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔چیمپئنز ٹرافی میں پاک فوج، سول آرمڈ فورسز اور پولیس اہلکارسکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔
اس حوالے سے پی سی بی، پنجاب اور سندھ کی درخواست پر وفاقی کابینہ سے سیکیورٹی کی منظوری لی گئی۔
وزارت داخلہ نے ٹیموں کی سکیورٹی کیلئے اداروں اور محکمہ داخلہ کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ چیمپیئنز ٹرافی کے لئے آنے والی ٹیموں کو پریزینٹیشن لیول کی سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
خیال رہےکہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے 12 فروری سے ٹیمیں پاکستان پہنچ رہی ہیں ، جبکہ ٹورنامنٹ کا آغاز 19فروری سے ہوگا،افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، جبکہ پاک بھارت ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں ہو گا۔
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 19 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- ایک دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 20 گھنٹے قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 17 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل






