پی سی آر ڈبلیو آر کے مطابق پاکستان بھر کے 20 شہروں سے منرل واٹر برانڈز کے 176 نمونے جمع کیے گئے تھے


اسلام آباد:پاکستان کونسل فار ریسرچ اِن واٹر ریسورسز (پی سی آر ڈبلیو آر) نے بوتل میں بند پانی فروخت کرنے والے کم از کم 28 برانڈز کو مائیکرو بائیولوجیکل یا کیمیائی آلودگی کے باعث انسانی استعمال کے لیے غیر محفوظ قرار دے دیا۔
پی سی آر ڈبلیو آر کے مطابق پاکستان بھر کے 20 شہروں سے منرل واٹر برانڈز کے 176 نمونے جمع کیے گئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق پانی کے نمونوں کے تجزیے کے نتائج کا پاکستان اسٹینڈرز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے) کے متعین کردہ بوتل بند پانی کے معیار سے موازنہ کیا گیا تو 28 برانڈز مائیکرو بائیولوجیکل یا کیمیائی آلودگی کے باعث انسانی استعمال کے لیے غیر محفوظ قرار پائیں۔
پی سی آر ڈبلیو آر کے مطابق میراں ڈرنکنگ واٹر، پاک ایکوا، جیل بوٹلڈ واٹر، نیوز، آبِ دبئی، الٹسن، پیور واٹر، ایکوا ہیلتھ، اوسلو اور مور پلس سمیت 10 برانڈز کو سوڈیم کی زائد مقدار کے باعث غیرمحفوظ پایا گیا۔
اسی طرح ون پیور ڈرنکنگ واٹر، انڈس، پریمیئم صافا پیوریفائیڈ واٹر اور اورویل اینڈ نیچرل پیور لائف سمیت 5 برانڈز آرسینک کی انتہائی زائد مقدار کے باعث غیرمحفوظ قرار پائے جبکہ ایک برانڈ ہنزا اْتر واٹر کو پوٹاشیئم کی مطلوبہ معیار سے انتہائی زائد مقدار کے باعث انسانی استعمال کے لیے غیرمحفوظ قرار دیا گیا۔
اس کے علاوہ مزید 16 برانڈز بشمول ایس ایس واٹر، سِپ سِپ پریمیئم ڈرنکنگ واٹر، میراں ڈرنکنگ واٹر، ڈی-نووا، اسکائی رین، نیو، پیور واٹر، ڈریم پیور، ایکوا شَارو پیور ڈرنکنگ واٹر، ماروی، آئی ویل، اکب اسکائی، قراقرم اسپرنگ واٹر، مور پلس، ایسینشیا اینڈ لائف اِن شامل ہیں ، جن میں بیکٹیریا کی موجودگی پائی گئی، جو مختلف بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے۔
پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور وقت کی ہر کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے: چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر
- ایک دن قبل
پاکستان علماء کونسل کا ’’پیغامِ پاکستان‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان
- 29 منٹ قبل

خواجہ آصف عوام سے معافی مانگیں، شعیب صدیقی
- 2 دن قبل
براڈ پیک پربرفانی تودہ گرنے سے لاپتہ کوہ پیماؤں میں سے 8 کی لاشیں مل گئیں، 2 کی تلاش جاری
- 2 دن قبل
ڈرون حملے میں کارگو جہاز غرق
- ایک دن قبل
رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ انتقال کرگئے
- ایک دن قبل

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلہ
- 2 دن قبل

ایل پی جی مہنگی ہو گئی، فی کلو قیمت جانیے
- 2 دن قبل
بڑی خوشخبری: اہم عرب ملک کی نئی ایئرلائن کا پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
- ایک دن قبل
طلبہ کی موجیں: 4 اگست کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے
- ایک دن قبل
لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
- ایک دن قبل

سینئرجج جبری ریٹائر، وجہ سامنے آگئی
- ایک دن قبل








