26 نومبر احتجاج:عدالت کا بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
یہ مقدمہ امن عامہ ایکٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کے الزام میں درج کیا گیا ہے، جس کی سزا تین سال تک قید ہو سکتی ہے


اسلام آباد:ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد نے ڈی چوک احتجاج کے مقدمے میں تفتیشی افسر کو بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
بشریٰ بی بی کے وکلا نے آج ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد کی عدالت میں 26 نومبر کو پی ٹی آئی کے جتھے کے اسلام آباد میں غیر قانونی داخلے اور احتجاج کے مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی۔
عدالت عالیہ نے تفتیشی افسر کو ہدایت دی کہ وہ اڈیالہ جیل جا کر بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کرے اور 17 فروری تک اپنی رپورٹ پیش کرے۔
یہ مقدمہ بشریٰ بی بی پر Peaceful Assembly and Public Order Act 2024 (امن عامہ ایکٹ)اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کی واضح خلاف ورزی کے الزام میں درج کیا گیا ہے، جس کی سزا تین سال تک قید ہو سکتی ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے ڈی چوک میں احتجاج کے دوران درج مقدمہ میں بشری بی بی کی عبوری درخواست ضمانت میں 17 فروری تک توسیع کی تھی۔
بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں گرفتار ہو کر سینٹرل جیل اڈیالہ میں قید ہیں اور 26 نومبر کے تمام مقدمات میں عبوری ضمانت پر ہیں۔

پاکستان اور چین کا 14 ویں جے سی سی اجلاس کے جولائی میں انعقاد پر اتفاق
- 7 گھنٹے قبل

جعفر ایکسپریس حملہ : 13 دہشتگرد ہلاک،80مسافر بازیاب
- 10 گھنٹے قبل

جعفر ایکسپریس میں دہشت گرد لوگوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، سکیورٹی ذرائع
- 32 منٹ قبل

جعفر ایکسپریس حملہ، محسن نقوی کا وزیر اعلیٰ بلوچستان سے رابطہ، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
- 22 منٹ قبل

اقوام متحدہ اور ایران کی پاکستان میں مسافر ٹرین پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت
- 16 منٹ قبل
جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے پر بھارت میں جشن کا سماں
- 7 گھنٹے قبل

ایرانی صدر کا امریکا کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کا اعلان
- 41 منٹ قبل
وزیر اعظم کی جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت
- 7 گھنٹے قبل

معروف اداکارہ نمرہ خان نے دوسری شادی کے حوالے سے خاموشی توڑ دی
- 7 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت کا ایجوکیشن کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل

ٹی ٹوئنٹی سیریز:پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ روانہ
- ایک گھنٹہ قبل

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کا اعلامیہ جاری
- 11 گھنٹے قبل