جولائی تا دسمبر منرلز اور پیٹرولیم کی برآمدات میں سب سے زیادہ48 فیصد جبکہ کیمیکل، فرٹیلائرز اور فارما کی برآمدات میں 25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا


حکومت مالی سال کی پہلی ششماہی میں پاکستان کےتمام شعبوں کی برآمدات میں اضافے میں کامیاب ہوگئی، جولائی تا دسمبر منرلز اور پیٹرولیم کی برآمدات میں سب سے زیادہ48 فیصد جبکہ کیمیکل، فرٹیلائرز اور فارما کی برآمدات میں 25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جولائی تا دسمبر 2024 سالانہ بنیاد پر ٹیکسائل اور چمڑے کی برآمدات میں 10 فیصداضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے جبکہ اسی مدت میں زراعت و خوراک کے شعبے میں سالانہ بنیاد پر برآمدات میں 6 فیصد اضافہ ہوا۔ مالی سال کی پہلی ششماہی میں دیگر مینوفیکچرنگ مصنوعات کی برآمدات 11فیصد بڑھیں، جولائی تادسمبرمیں سالانہ بنیادپر دھاتوں اور قیمتی پتھروں کی برآمدات 7 فیصد بڑھیں۔
پہلی ششماہی میں منرلز اور پیٹرولیم کی برآمدات میں 48 فیصد ، کیمیکل، فرٹیلائرز اور فارما کی برآمدات میں 25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مالی سال کی پہلی ششماہی میں ٹیکسائل اور چمڑے کی برآمدات 9 ارب 62 کروڑ 46 لاکھ ڈالر رہیں، اسی مدت میں زراعت و خوراک کے شعبے کی برآمدات 4 ارب 13 کروڑ ڈالر رہیں۔
جولائی تا دسمبرمیں دیگرمینوفیکچرنگ مصنوعات کی برآمدات ایک ارب28کروڑ ڈالررہیں، دھاتوں اور قیمتی پتھروں کی برآمدات کا حجم 61 کروڑ 40لاکھ ڈالر رہا۔
ذرائع کے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں منرلز اور پیٹرولیم کی برآمدات 61 کروڑ 25 لاکھ ڈالرز رہیں جبکہ کیمیکلز، فرٹیلائزرز اور فارماسیکٹر کی برآمدات کا حجم 24 کروڑ 22 لاکھ ڈالر رہا۔

بھارت نے کابل میں سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں ہونی چاہیے، ٹرمپ کی مودی کو وارننگ
- 44 منٹ قبل

پاک نیوی کی بحیرہ عرب میں کارروائی، اربوں روپے مالیت کی منشیات پکڑ لی
- 13 منٹ قبل

اسلام آباد:پمز میں بریسٹ کینسر کی مفت اسکریننگ کےلیے ملک کا پہلا سہولیات مرکز قائم
- 30 منٹ قبل

بھارت میں "گیتا جی پی ٹی" چیٹ بوٹ کی کامیابی، ہندو مذہب کے پیروکاروں کے لیے نیا ذریعہ
- 14 گھنٹے قبل

لاہور:نواں کوٹ کے علاقے میں گلے پر ڈور پھرنے سے 21 سالہ نوجوان جاں بحق
- 6 منٹ قبل

وزیراعظم کی ہدایت پر سہیل آفریدی اور عمران خان کی ملاقات کا امکان
- 14 گھنٹے قبل

حکومت نے سیلاب کے باعث رواں سال 4 فیصد ترقی کا ہدف مشکل قرار دےد یا
- ایک گھنٹہ قبل
آئی ایم ایف کی پاکستان میں 3.6 فیصد معاشی ترقی کی پیشگوئی
- 14 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی ملک کے چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی
- 20 منٹ قبل

یوگنڈا میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 63 افراد ہلاک ، متعدد زخمی
- 40 منٹ قبل
ملک کے مختلف شہروں میں 5.3 شدت کا زلزلہ، شہری خوفزدہ
- 12 گھنٹے قبل