گزشتہ سال آٹھ فروری کو تاریخ کی بدترین دھاندلی کی گئی، مولانا فضل الرحمان
، بپھرے عوام سڑکوں پر آئیں گے تو جعلی ایوانوں میں زلزلہ برپا ہوگا،مولانا فضل الرحمان


مردان:جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ گزشتہ سال آٹھ فروری کو تاریخ کی بدترین دھاندلی کی گئی۔
مردان میںحفاظ کرام کی دستار بندی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عوام سڑکوں پر آئیں گے تو ایوانوں میں زلزلہ برپا ہو گا، موجودہ پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ اور میری پارلیمنٹ عوام ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں انہوں نےمزید کہا کہ گزشتہ سال آٹھ فروری کو تاریخ کی بدترین دھاندلی کی گئی،ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی جدوجہد نہیں چھوڑی۔ میدان میں رہیں گے اور تمہارے ایوانوں تک پہنچیں گے۔ بپھرے عوام سڑکوں پر آئیں گے تو جعلی ایوانوں میں زلزلہ برپا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ سے لیکر تمام دنیا مدارس ختم کرنے کی سازش کر رہی ہے، پوری دنیا میں امریکہ کو طاقتور سمجھا جا رہا ہے، ٹرمپ دنیا کا سب سے بڑا پاگل ہے۔
غزہ کی صورتحال سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نتین یاہو کہتا ہے سعودی عرب میں فلسطینیوں کو آباد کریں گے،انہوں نے کہا کہ افغانستان، عراق اور شام سے لوگوں نے ہجرت کرلی، فلسطینی واحد قوم ہے کہ غزہ پر بمباری ہوئی مگر وہ ڈٹے رہے، 50 ہزار سے زائد لوگ شہید ہوئے مگر مجاہدین سے محاذ نہیں چھوڑا، اور ہم فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
سربراہ جے یوآئی نے اپنی گفتگو میںمزیدکہا کہ جب تک میری طاقت زندہ ہے کسی کا باپ بھی قادیانیت نہیں لاسکتا، جنگ عظیم کے بعد یہودیوں نے مار کھائی، دربدر ہوگئے، قادیانیت یہودیوں کے پیداوار ہے۔
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 14 hours ago
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 14 hours ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 days ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 days ago
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 14 hours ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 days ago
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 13 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 days ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 days ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 days ago

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 14 hours ago
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 14 hours ago



