وزیر اعظم کی ہدایت پر لبنان، غزہ اور شام کے متاثرین کیلئے 23 ویں امدادی کھیپ روانہ
این ڈی ایم اے لبنان، غزہ اور شام کے لیے مجموعی طور پر 1 ہزار 803 ٹن امدادی سامان بھجوا چکا ہے


کراچی:پاکستان نے لبنان، غزہ اور شام کے متاثرین کے لیے 23ویں امدادی کھیپ روانہ کر دی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی جانب سے غزہ، لبنان اور شام کے لیے امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔
این ڈی ایم اے نے الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے امدادی کھیپ روانہ کی۔
این ڈی ایم اے حکام کے مطابق امدادی سامان کی کھیپ جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کراچی سے روانہ کر دی گئی ہے،کھیپ میں ڈبہ پیک گوشت، خشک دودھ، کمبل، کپڑے، خیمے اور گرم بستر پر مشتمل 50 ٹن امدادی سامان فلسطین کے لیے روانہ کیا گیا ہے۔
این ڈی ایم اے لبنان، غزہ اور شام کے لیے مجموعی طور پر 1 ہزار 803 ٹن امدادی سامان بھجوا چکا ہے۔
حکومت پاکستان لبنان، فلسطین اور شام کی جنگ زدہ عوام کی ضروریات کے مطابق امدادی سامان بھیجنے کے سلسلے کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

ہنزہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ
- 10 گھنٹے قبل

پنجاب کابینہ میں توسیع، رانا اقبال اور منشا بٹ نے حلف اٹھا لیا
- 13 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
بھارت میں افسوس ناک واقعہ ، دوران میچ کرکٹر انتقال کر گیا
- 11 گھنٹے قبل

بابِ دوستی پر افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل بحال، تجارتی سرگرمیاں تاحال معطل
- 8 گھنٹے قبل

جے یو آئی اورن لیگ نے وزیراعلیٰ کے پی کا انتخاب غیرآئینی قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان
- 11 گھنٹے قبل

غزہ امن سمٹ اور ٹرمپ کی مصر موجودگی کے دوران قاہرہ میں پراسرار دھماکہ،تحقیقات شروع
- 11 گھنٹے قبل

اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی "تاریخ ساز لمحہ ہے ، ٹرمپ
- 12 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ میں المناک بس حادثہ، 40 افراد جاں بحْق،درجنوں زخمی
- 13 گھنٹے قبل

افغانی جارحیت کے خلاف قربانیاں: 12 شہداء کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا
- 11 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
غزہ امن معاہدہ: امریکا، مصر، قطر اور ترکیہ نے دستخط کر دیے
- 10 گھنٹے قبل

شہباز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات، گرمجوش مصافحہ
- 11 گھنٹے قبل

مریدکے میں دھرنا ختم، جھڑپوں میں ایس ایچ او شہید، متعدد ہلاکتیں
- 11 گھنٹے قبل