Advertisement
پاکستان

لیبیا میں پاکستانیوں سمیت 65 تارکین وطن کو لے جانے والی ایک اور کشتی حادثے کا شکار

لیبیا میں پاکستانی سفارتخانے کے مطابق کشتی میں 65 پاکستانی شہری سوار تھے

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 ماہ قبل پر فروری 10 2025، 7:33 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
لیبیا  میں پاکستانیوں سمیت 65 تارکین وطن کو لے جانے والی ایک اور کشتی حادثے کا شکار

لیبیا کے ساحل کے قریب پاکستانی شہریوں کی ایک اور کشتی حادثے کا شکار ہو گئی۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ لیبیا میں پاکستانی سفارتخانے کے مطابق کشتی میں 65 پاکستانی شہری سوار تھے، کشتی مرساڈیلا کی بندرگاہ کے قریب الٹی۔

ترجمان نے بتایا کہ لیبیا میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے ایک ٹیم کو فوری طور پر جائے وقوعہ بھجوایا گیا ہے ، سفارتخانہ پاکستانی متاثرین کی مزید تفصیلات جاننے کی بھی کوشش کر رہا ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے وزارت خارجہ کے کرائسز مینجمنٹ یونٹ کو بھی فعال کر دیا گیا ہے۔ 

Advertisement