امجد اسلام پانچ مرتبہ ٹیلی وژن کے بہترین رائٹر، سولہ مرتبہ گریجویٹ ایوارڈ اور دیگر متعدد ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں

لاہور: پاکستان کے معروف شاعراور ڈرامہ نویس کو دنیا سے رخصت ہوئے دو برس بیت گئے۔
امجد اسلام امجد 4 اگست 1944 کو لاہور میں پیدا ہوئے،پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے(اردو) پاس کیا اور درس وتدریس سے منسلک ہوگئے کچھ عرصہ نیشنل سینٹر سے وابستہ رہے چلڈرن لائبریری کمپیلکس لاہور کے پروجیکٹ ڈائرکٹر کے عہدے پر بھی فائز رہے۔
امجد اسلام امجد نے اپنے تخلیقی ذہن، شاعری کی نزاکت، نثر کی چاشنی اور ڈرامے کی جادوگری کو یکجا کر کے ایسا جہان تخلیق کیا جس کی بازگشت صدیوں تک سنائی دے گی۔
امجد اسلام کو شاعری کے علاوہ تنقید اور ڈرامے سے لگاؤ ہے آپ کے کئی ٹی وی ڈرامے پبلک سے خراج تحسین حاصل کرچکے ہیں،ان کے لکھے ہوئے ڈرامے وارث، دہلیز، فشار، سمندر اور رات دن یہ صرف کہانیاں نہیں یہ حقیقت کے وہ آئینے ہیں جن میں معاشرے کی دھڑکنیں سنائی دیتی ہیں۔
امجد اسلام امجد وہ شاعر تھے جن کی غزلوں میں جذبات کی لطافت بھی تھی اور نظموں میں جدید حسیت کا عکس بھی نمایاں تھا۔
امجد اسلام امجد کی ادبی خدمات کے اعتراف میں انہیں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی، ستارہ امتیاز، نگار ایوارڈ اور بے شمار ملکی و غیر ملکی اعزازات سے نوازا گیا،اس کے علاوہ امجد اسلام پانچ مرتبہ ٹیلی وژن کے بہترین رائٹر، سولہ مرتبہ گریجویٹ ایوارڈ اور دیگر متعدد ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں۔
امجد اسلام امجدؔ بیس سے زیادہ کتابوں کے مصنف بھی ہیں، ان کی مشہور کتابوں میں ’’برزخ‘، ’عکس‘، ’ساتواں در‘ ’فشار‘، ’ذرا پھر سے کہنا‘ (شعری مجموعے) ’وارث‘، ’دہلیز‘ (ڈرامے) ’ آنکھوں میں تیرے سپنے‘ (گیت)’شہر در شہر‘ (سفرنامہ) ’پھریوں ہوا‘ ’یہیں کہیں" بارش کی آواز، شام سرائے، اتنے خواب کہاں رکھوں، نزدیک، یہیں کہیں،سحر آثار، ساحلوں کی ہوا،محبت ایسا دریا ہے، برزخ اس پار وغیرہ شامل ہیں ۔
اردو ادب اور پاکستان کا نامورستارہ 10فروری 2023 کو یہ درویش صفت شاعر اور خوابوں کا سوداگر ہمیشہ کے لیے امر ہو گیا مگر ان کے الفاظ اور خیالات آج بھی لاکھوں پرستاروں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
- 12 hours ago

معرکہ حق میں بھارت کےمزید جہاز گراسکتے تھے لیکن ہم نےرحم کیا، پھر جنگ مسلط کی تو ہم تیار ہیں، صدرمملکت
- 11 hours ago

معرکہ حق کے بعد پاکستان کا وقار بلند ہوا،مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل تک امن قائم نہیں ہو سکتا،اسحاق ڈار
- 14 hours ago

لاہور میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین ہوگیا،مزید دو نئے کیسز سامنے آ گئے
- 16 hours ago

سابق وزیرِ خزانہ اور گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر انتقال کر گئیں
- 14 hours ago

پاکستان نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈشپ اور 32ویں کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
- 16 hours ago

بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی:صدر مملکت اور وزیراعظم کا شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت
- 17 hours ago

توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کرنے کے لیے بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلیں تیار
- 16 hours ago

ایشیز سیریز: انگلینڈ نے 14 سال بعد آسٹریلیا کو ٹیسٹ میچ میں شکست دے دی
- 16 hours ago

پاکستان کی یمن میں امن واستحکام یقینی بنانے کی سعودی و امارات کی سفارتی کوششوں کی حمایت
- 17 hours ago

معروف بھارتی اخبار ’’ دی ہندو‘‘ نے 2025 کوبھارت کی عالمی سطح پر ناکامیوں کا سال قرار دیدیا
- 13 hours ago

سیکیورٹی فورسز کی پنجگور میں کامیاب کارروائی ، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد جہنم واصل
- 14 hours ago




.jpeg&w=3840&q=75)








.jpg&w=3840&q=75)