Advertisement
پاکستان

علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت کی درخواست 5 مارچ تک توسیع

قانون کے مطابق درخواست گزار کو اگلی تاریخ پر پیش ہونا ضروری ہے، عدالت

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 ماہ قبل پر فروری 11 2025، 3:24 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت کی درخواست 5 مارچ تک توسیع

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت کی درخواست 5 مارچ تک منظور کر لی گئی۔

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس صلاح الدین نے علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، وکیل درخواست گزار اور ایڈووکیٹ جنرل عدالت پیش ہوئے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا عدالت میں پیش نہ ہو سکے۔

عدالت نے کہا کہ قانون کے مطابق درخواست گزار کا پیش ہونا ضروری ہے، ہم اگلی تاریخ دے دیں گے لیکن حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست گزار کو خود پیش ہونا ہوگا۔

بعدازاں عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی حفاظتی ضمانت کی درخواست 5 مارچ تک منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

Advertisement