نہیں شکریہ لیکن ہم 9.74 بلین ڈالر میں ایکس تو ضرور خرید لیں گے، سی ای او اپن اے آئی

.jpg&w=3840&q=75)
ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے اوپن اے آئی پر نظریں جما لی ہیں اور انہوں نے اسے خریدنے کے لیے بڑی بولی لگا دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک کے خصوصی گروپ نے اوپن اے آئی کا کنٹرول سنبھالنے کے لیے 97.4 بلین ڈالر کی پیشکش کردی ہے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب مسک نے اوپن اے آئی کو منافع بخش کمپنی بننے سے روکنے کے لیے مقدمہ دائر کیا۔
دوسری طرف ایلون مسک کے اوپن اے آئی خریدنے کے بیان پر سیم آلٹ مین کا بھی رد عمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں ایلون مسک کو ایکس اکاؤنٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ نہیں شکریہ لیکن اگر آپ چاہیں تو ہم 9.74 بلین ڈالر میں ایکس تو ضرور خرید لیں گے۔
رپورٹ کے مطابق مسک نے 2015 میں اوپن اے آئی کی مشترکہ بنیاد رکھی، لیکن 2019 میں انہوں نے اوپن اے آئی سے علیحدگی اختیار کرلی تھی بعد ازاں ایلون مسک نے سال 2023 میں اپنی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ”xAI“ قائم کی، جو مصنوعی ذہانت کی دنیا میں ایک بڑا نام بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
ایلون مسک نے کہا کہ اوپن اے آئی کو حفاظت اور کھلے پن کو ترجیح دیتے ہوئے ٹیکنالوجی کے استعمال کے اپنے اصل مشن پر واپس جانا چاہیے۔

سیلاب کی تباہ کاریاں ، خوراک کا بحران؟ سبزیوں اور غلوں کی قیمتیں بڑھنے کا امکان
- ایک گھنٹہ قبل

میجر عدنان شہید کی نمازِ جنازہ ادا ،وزیراعظم، آرمی چیف ، وزراء سمیت عوام کی کثیر تعداد میں شرکت
- ایک گھنٹہ قبل
اسلام آباد ہائی کورٹ: نیب نے سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں کیا
- 35 منٹ قبل

سینیٹ انتخابات:مسلم لیگ ن کے رانا ثنا اللہ نے میدان مار لیا
- 2 گھنٹے قبل

وزیر اعلی پنجاب کا گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

کراچی میں بارش کا سلسلہ جاری، محکمہ موسمیات کی ایک اور اسپیل کی پیشگوئی
- ایک گھنٹہ قبل

روس میں تیار کردہ نئی کینسر ویکسین کا کامیاب ٹرائل
- ایک گھنٹہ قبل

یوکرین: روسی فضائی حملے میں 23 افرادجاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل

وزیر خارجہ اسحا ق ڈار کی قازق ہم منصب سے ملاقات، تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
- 3 گھنٹے قبل

مشہور آٹو کمپنی یاماہا نے پاکستان میں موٹر سائیکل کی پیداوار بندکرنے کا اعلان کر دیا
- 8 منٹ قبل

ایشیا کپ 2025 کی فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
- ایک گھنٹہ قبل

اسرائیل کا قطر میں فضائی حملہ ، حماس کے رہنما خلیل الحیہ شہید
- 30 منٹ قبل