انٹرا پارٹی انتخابات، پی ٹی آئی کی جواب جمع کرانے کیلئے مہلت کی استدعا منظور
درخواست گزار پہلے اپنے دلائل مکمل کرلیں اس کے بعد ہم بھی تفصیل سے دلائل دیں گے، بیرسٹر گوہر


چئیرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے خلاف انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں درخواست گزار وہی پانچ افراد ہیں جنہوں نے کسی بھی انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ نہیں لیا۔
اسلام آباد میں الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔
پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر گوہر پیش ہوئے اور الیکشن کمیشن سے کچھ مہلت دینے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ درخواست گزار پہلے اپنے دلائل مکمل کرلیں، اس کے بعد ہم بھی تفصیل سے دلائل دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں کچھ وقت دیا جائے تاکہ ہمیں درکار دستاویزات بھی مل سکیں۔
جس پر الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 4 مارچ تک ملتوی کردی۔
بعدازاں، میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے ہمارا سارا ریکارڈ لے گئی تھی، تاہم ہم نے الیکشن سے پہلے تاریخ دی تھی اور تمام ریکارڈ الیکشن کمیشن کو فراہم کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انٹرا پارٹی انتخابات میں حصہ لینے والوں نے خود تسلیم کیا کہ انہیں لیول پلئینگ فیلڈ ملی، ہم نے اپنے الیکشن کرانے سے پہلے اخبار میں تاریخ دی۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ درخواست گزار وہی پانچ افراد ہیں جنہوں نے کسی بھی انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ نہیں لیا۔ انہوں نے اکبر ایس بابر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ایسے شخص کے ساتھی ہیں جسے پارٹی نے پہلے ہی نکال دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بعد جن جماعتوں نے پارٹی الیکشن کروائے انہیں کلیرنس سرٹیفیکیٹ مل گیا، ہمیں ابھی تک الیکشن کمیشن کلیرنس سرٹیفیکیٹ نہیں ملا۔

کانگریس کو شکست دوں گا، ایلون مسک کا سیاسی پارٹی کے قیام کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کا پارٹی قیادت کو 10 محرم کے بعد حکومت کیخلاف تحریک چلانے کی ہدایت
- ایک گھنٹہ قبل

وزیر اعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، اسرائیلی حملوں میں شہریوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار
- ایک گھنٹہ قبل

پاک ، امریکا تجارتی مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل
- ایک گھنٹہ قبل

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے: صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ
- ایک گھنٹہ قبل

15 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
- 13 منٹ قبل

برطانوی ہائی کمشنرکاحالیہ سیلا ب میں ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس
- ایک گھنٹہ قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعدبس مالکان نے کرایوں میں بھی ا ضافہ کردیا
- 37 منٹ قبل

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ
- 3 گھنٹے قبل

بہاولپور: امتحان دینے آنیوالی طالبات کی وین میں آگ لگ گئی، ایک طالبہ جاں بحق،متعدد زخمی
- 3 گھنٹے قبل

جسٹس سرفراز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر
- 2 گھنٹے قبل

ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: چیئرمین ایف بی آر
- ایک گھنٹہ قبل